Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2007

اكستان

6 - 64
عرب کی کچھ منڈیاں  : 
حضرت جنید بغدادی رحمة اللہ علیہ کا ایک واقعہ ہے اِس طرح کا، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے منٰی میں ایک تاجر کو دیکھا جو اپنے کاروبار میں لگا ہوا تھا، عرب میں کچھ بازار اور کچھ منڈیاں زمانۂ جاہلیت سے ہر سال لگا کرتی تھیں یہ شروع ہوتی تھیں یکم ذی قعدہ سے۔  عکاذ  ،  مجنہ  ،  ذوالمجاز   پھر  منٰی  اِس طرح سے اِن بازاروں کے نام تھے۔ یکم ذی قعدہ سے بارہ تیرہ ذی الحجہ تک تقریبًا ڈیڑھ مہینہ چالیس دن سے کچھ زیادہ یہ طائف کی طرف سے جو راستہ آتا ہے اُسی میں یہ سارے بازار لگتے تھے۔ بازار کہہ لیجیے پینٹھ کہہ لیجیے سالانہ منڈیاں کہہ لیجیے اُس میں قسم قسم کا سامان ہوتا تھا جو لوگ خرید و فروخت کرتے تھے اسلام کا جب دَور آیا تو بھی یہ رہا، یہ ایک صدی کے بعد تقریبًا ایک سو اُنیس میں یہ بازار ختم ہوئے اَب منٰی کا بازار رَہ گیا تو منٰی میں حجاج کی جو روزمرہ کی کھانے پینے کی چیزیں ہوتی ہیں وہاں اُس کا بازار لگ گیا اُن کو اِس سے سہولت ہوتی تھی باقی جو اور چیزیں ہوتی ہیں خرید و فروخت کی تو اُن کی مکہ مکرمہ میں بہت بڑی بڑی مارکیٹیں ہوگئیں ہیں اَب تو یہ صورت ہے باقی شروع اِسلام میں یہ ایک صدی سے زیادہ رہا ہے پھر ایک دَور آیا سخت خیال لوگوں کا خوارج کی قسم تھی وہ، اِن لوگوں نے یہ مارکیٹیں بند کردیں بازار بننے بند کردیے منڈیاں لگنی بند کردیں۔ 
ایک تاجر کا قصہ جو زَاہد تھا  :
حضرتِ جنید ِ بغدادی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا ایک شخص کو جو دن بھر اپنے کاروبار میں لگارہا منٰی میں اور اُس کا دل خدا سے ذراسی دیر کے لیے بھی غافل نہیں ہوا اور دُوسری طرف اُنہوں نے فرمایا کہ میں نے ایک فقیر کو دیکھا جو مانگتا ہی پھرتا رہا دن بھر اور خدا کا نام لے کر خدا کا واسطہ دے کر مانگتا رہا ہے لیکن دل خدا کی طرف ذرا سی دیر کے لیے بھی نہیں بس دُوسروں کی طرف دیکھتا رہا ہے۔ 
زُہد دل سے ہوتا ہے  :
تو درحقیقت جسے زُہد کہا جائے وہ ہے ہی قلب سے تعلق رکھنے والی کیفیت تو اِس کو تعلق کس سے ہے اگر دُنیا سے ہے تو زاہد نہیں۔ اور اِس کو بڑی خطرناک چیز بتایا گیا ہے  حب الدنیا رأس کل خطیئة  یہ دُنیا کی محبت جو ہے ہر گناہ کی جڑ ہے ہر گناہ اِس سے نکلتا ہے تو یہ زَاہد نہ ہوا بلکہ اِس کے اُلٹ ہوا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 زُہد کا تعلق قلب سے ہے۔رہبانیت عیسائیوں کی ایجاد ہے 5 28
4 زُہد کا مطلب : 5 28
5 عرب کی کچھ منڈیاں : 6 28
6 ایک تاجر کا قصہ جو زَاہد تھا : 6 28
7 زُہد دل سے ہوتا ہے : 6 28
8 رہبانیت عیسائیوں کی ایجاد ہے اِسلام میں زُہد ہے : 7 28
9 حضرت ابوذر مال جمع کرنے سے روکتے تھے اُس کی گردش سے نہیں : 8 28
10 نبی علیہ السلام کی تعلیم … مال اور گردش : 8 28
11 سلام کی اَخلاقی برتری … … جنگی قیدی / غلام بنانا : 9 28
12 غلام اور باندی کا حکم ملتوی ہوا ہے منسوخ نہیں : 9 28
13 مزید بہتر : 10 28
14 نبی علیہ السلام کی دُعا اور مال کی کثرت : 10 28
15 بادشاہ اور نواب بھی رنگ میں رنگ گئے : 11 28
17 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
18 پند و موعظت : 12 17
19 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی حضرتِ اقدس اور حکیم فیض عالم صدیقی ١ کے درمیان خط و کتابت 14 1
20 حضرتِ اقدس کا خط 14 19
21 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
22 (٦٩) یَا فَاطِمَةُ کُوْنِیْ لَہ' اَمَةً یَکُنْ لَّکَ عَبْدًا ۔ (کذا فی الکنوز) 27 21
23 گلدستہ احادیث 29 1
24 حضور علیہ السلام کی وفات کے وقت تین باتوں کی وصیت : 29 23
25 حضور ۖ دُنیا سے تین قبیلوں سے ناخوش تشریف لے گئے : 30 23
26 دس ِ حدیث 31 1
27 اخبار الجامعہ 32 1
28 درس حدیث 5 1
Flag Counter