Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2007

اكستان

12 - 64
ملفوظات شیخ الاسلام 
حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی  
(  مرتب  :  حضرت مولانا ابوالحسن صاحب بارہ بنکوی  ) 
پند و موعظت  :
٭  فرصت کو غنیمت جانیے اور عمر عزیز کو ضائع ہونے سے بچائیے۔ 
٭  مخلوق کو خالق کے لیے چھوڑو اور اپنی لَو صرف خالق سے لگائو۔ 
٭  زبان بند رکھو اور آنکھوں سے دیکھو! کچھ نہ بولو! قدرت کو دیکھو کیا کرتی ہے، وہ بے نیاز اور بے پروا بھی ہے اور سب سے زیادہ رأفت و رحمت والا بھی، اُس کا ظاہری ہاتھ بھی ہے اور خفیہ ہاتھ بھی، کچھ فکر نہ کرو، کسی کو مت ستائو۔  وَاللّٰہُ مَعَکُمْ اَیْنَمَا کُنْتُمْ ۔ 
٭  اپنے اَسلافِ کرام کے طریقے پر چلنا اور اُن سے توسل رکھنا چاہیے۔ انشاء اللہ  خَیْبَتْ وَ خُسْرَانْ  پاس نہ آئے گا۔ چند روزہ دُنیا کے لیے زیادہ فکر مند نہ ہونا چاہیے۔ 
٭  تقادیر کی نیرنگیاں اگر خلافِ طبع ظاہر ہوں تو صبر و شکر کریں۔ رزاق صرف اللہ ہے وہ کہیں نہ کہیں سے سامان پیدا کردے گا۔ دُشمن اگر قوی اَست نگہبان قوی تر اَست۔ 
٭  کسی شخص کی ذاتی رعایت کو خواہ وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، قومی اور مذہبی، علمی اور دینی ضرورت اور مفاد پر مقدم نہ کیجئے۔ 
٭  وہ کام کیجیے جوکہ قیامت میں کام آسکے۔ حکومت کا خطرہ لوگوں کی بدگوئی کا خیال آپ کو حق و اِنصاف مرحمت اور اَلطاف سے مانع نہ آئے۔ 
٭  کاروبار، معیشت کا چھوڑنا بالخصوص جبکہ والدین ماجدین پیرانہ سالی میں ہیں اور اُن کی ضروریاتِ زندگی درپیش ہیں، کسی طرح قرین ِ عقل اور مروت نہیں ہے۔ اُن کی تابعداری اور خدمت گزاری نہ صرف فریضۂ انسانی ہے بلکہ عبادت بھی ہے۔ نمازِ تہجد اگر ہوسکے فبہا ورنہ فرض نہیں۔ سونے سے پہلے چار رکعت پڑھ لینا اِسی نیت سے مبارک اَمر ہے، سوتے وقت آخر سورۂ کہف کا پڑھ لینا آنکھ کے کُھل جانے کاb 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 زُہد کا تعلق قلب سے ہے۔رہبانیت عیسائیوں کی ایجاد ہے 5 28
4 زُہد کا مطلب : 5 28
5 عرب کی کچھ منڈیاں : 6 28
6 ایک تاجر کا قصہ جو زَاہد تھا : 6 28
7 زُہد دل سے ہوتا ہے : 6 28
8 رہبانیت عیسائیوں کی ایجاد ہے اِسلام میں زُہد ہے : 7 28
9 حضرت ابوذر مال جمع کرنے سے روکتے تھے اُس کی گردش سے نہیں : 8 28
10 نبی علیہ السلام کی تعلیم … مال اور گردش : 8 28
11 سلام کی اَخلاقی برتری … … جنگی قیدی / غلام بنانا : 9 28
12 غلام اور باندی کا حکم ملتوی ہوا ہے منسوخ نہیں : 9 28
13 مزید بہتر : 10 28
14 نبی علیہ السلام کی دُعا اور مال کی کثرت : 10 28
15 بادشاہ اور نواب بھی رنگ میں رنگ گئے : 11 28
17 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
18 پند و موعظت : 12 17
19 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی حضرتِ اقدس اور حکیم فیض عالم صدیقی ١ کے درمیان خط و کتابت 14 1
20 حضرتِ اقدس کا خط 14 19
21 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
22 (٦٩) یَا فَاطِمَةُ کُوْنِیْ لَہ' اَمَةً یَکُنْ لَّکَ عَبْدًا ۔ (کذا فی الکنوز) 27 21
23 گلدستہ احادیث 29 1
24 حضور علیہ السلام کی وفات کے وقت تین باتوں کی وصیت : 29 23
25 حضور ۖ دُنیا سے تین قبیلوں سے ناخوش تشریف لے گئے : 30 23
26 دس ِ حدیث 31 1
27 اخبار الجامعہ 32 1
28 درس حدیث 5 1
Flag Counter