Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2002

اكستان

12 - 64
ملحد و زندیق ہیں کسی دین کے قائل نہیں نہ قیا مت کو مانتے ہیں نہ حساب کتاب کو نہ جنت دوزخ کو ۔ایمان والوں کا ایمان نجات دلانے کا باعث ہو گا اور اہل کفر اور اہل شرک دوزخ میںجائیں گے اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
	اسلام سے ہٹانے اور اسلام قبول کرنے سے روکنے کے لیے دشمنوں نے روز اول سے ہی طرح طرح کے منصوبے بنائے مسلمانوںکو ڈرانا دھمکانا مارنا پیٹنا قتل کرنالالچ دے کر ورغلانا یہ سب طریقے دشمنان اسلام اختیا رکرتے رہے ہیں پختہ ایمان والے پٹے کٹے قتل ہوئے اُنہیں بڑے بڑے لالچ دیے گئے لیکن ایمان سے نہیں پھرے۔ دشمنان اسلام نے آج کل مسلمانوں کو اسلام سے دور کر نے کے لیے اور ان کے دلوں میں کفر رچانے کے لیے ایک نیا دھندہ سوچا ہے اور اور وحدتِ ادیان کا نعرہ ہے ۔ان لوگوں نے یہ کوشش شروع کی ہے کہ وحدت ادیان کے نام سے جلسے کیے جائیں کانفرنسیں بلائی جائیں اور حاضرین کے سامنے یہ بات پیش کی جائے کہ جتنے بھی دین ہیں یہودیت ہو یا نصرانیت ، ہندو مت ہو یا بدھ ازم ،اسلام ہو یا آتش پرستی یہ سب ایک ہی دین ہے کیونکہ یہ سب اللہ تعالی کو پیدا کرنے والا مانتے ہیں اور ہردین کی ابتدا خدا پرستی ہی سے ہے اور آخرت میں سب جاکرایک ہو جائیں گے اور وہاں نجات پا جائیں گے۔ کسی کو دوزخ میں جانا نہ ہوگا(العیاذ باللہ) ۔یہ دشمنوں کی بہت بڑی چال ہے جگہ جگہ جلسے کریں گے عرب وعجم میں ،افریقہ و ایشیا میںجہاں مسلمان زیادہ ر ہتے ہیں وہاں حاضرین کے سامنے اس قسم کی تقر یریں کریں گے کہ ہر دین میں نجات ہے اور کسی خاص دین سے لگنے اور چمٹے رہنے کی ضرورت نہیں۔ اس کا یہ مطلب ہوگا کہ جن مسلمانوں کو اسلام اور کفر کے درمیان فرق معلوم نہیں جنہیں ماں باپ نے دین و ایمان نہیں سکھایا جنہیں ٹائی اور پتلون سے آراستہ کیا ،جنہیں ہندو انہ دھوتی پہنائی ایسے لوگ وحدت ِادیان کے داعیوں کے پھندے میں جلدی سے آ سکتے ہیں ۔ان دشمنان دین کا یہ وحدت ادیان کا جھوٹا نظر آنا صرف مسلمانوں کو کفر کی طرف کھینچنے کے لیے ہے خود اپنا دین چھوڑ نا نہیں ہے جو مسلمان یہ سمجھتاہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے دین اسلام ہی بھیجا ہوا ہے اور جس نے اسلام کے علاوہ کوئی دوسرا دین قبول کیا یا ماں باپ اور کنبے قبیلہ کے ماحول میں کسی دین کو اختیار کیا جو اسلام کے علاوہ ہو وہ دوزخ میں جائے گا اس بات کا جاننے ماننے والا مسلمان کبھی وحدتِ ادیان کے داعیوں کے فریب میں نہیں آسکتا لیکن جن نام کے مسلمانوں نے اپنی اولاد کو دین و ایمان نہیں سکھایا اسلام کا فائدہ نہیں بتایا، جنت اور دوزخ سے و اقف نہیں کرایا ،کفر و شرک کی سزا ،دائمی عذاب دوزخ نہیں بتائی ایسے لوگ خود اور ان کے بیٹی بیٹا اسلام کو چھوڑکر وحدت ِادیان کا نظریہ قبول کر سکتے ہیں ۔ 
	ماہنامہ'' انوار مدینہ'' لاہور بابت محرم الحرام ١٤٢٢ھ میں یہ خبر پڑھ کر تعجب ہوا کہ وحدت ادیان کی آئندہ کانفرنس پاکستان میں منعقد کی جانے والی ہے اللہ کرے یہ خبر غلط ہولیکن جو لوگ اس منصوبے کو لے کر چل رہے ہیں ان کی کوششیںبرابرجاری ہیں انوار مدینہ مذکورہ شمارہ میں یہ بھی لکھا ہے کہ پچیس ممالک میں وحدت ادیان کے دفاتر قائم کیے جا

صفحہ نمبر 30 کی عبارت
چکے ہیں پاکستان میں اس کا دفتر ١٩٧ اے احمد بلاک نیو گارڈن ٹائون لاہور میں واقع ہے نیز یہ بھی لکھا ہے کہ اس سلسلے میں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
25 حرف آغاز 5 1
26 درس حدیث 7 1
27 استغفار کے معنی 7 26
28 انبیاء کرام کو بھی استغفار کا حکم ہے 8 26
29 بار بار توبہ کرنے والے کا حکم 9 26
30 وحدتِ ادیان کا فتنہ 10 1
31 تہنیت نامہ 14 1
32 تہنیہ اور مبارکباد 15 31
33 وفیات 17 1
34 موت العالم موت العالم 17 33
35 جمعہ کا بیان 18 1
36 بد اعتقادی کا نقصان 19 35
37 اخلاقی فلسفہ اور حوصلہ میں اضافہ 19 35
38 اصلاح کا اثر 20 35
39 ایک اشکال اور اس کا جواب 20 35
40 اشکال واعتراض میں فرق 20 35
41 اشکال کا حکیمانہ جواب 21 35
42 مثال سے مزید وضاحت 21 35
43 نبی علیہ السلام ۔احتیاطی تدبیر بھی توکل بھی 22 35
44 ستارہ اللہ کی مخلوق ہے اور بے اختیار ہے 24 35
45 تیسری اصلاح 25 35
46 نہی عن المنکر نبی کی تڑپ 25 35
47 نقار خانے میں طوطی کی صدا 26 1
48 دینی مسائل 34 1
49 جرابوں پر مسح 34 48
50 مسح کے فرض 35 48
51 مسح کا مسنون طریقہ 35 48
52 موزہ پر مسح کی مدت 36 48
53 مسح کو توڑنے والی چیزیں 37 48
54 متفرقات 37 48
55 پٹی اور پلستر پر مسح کرنے کا بیان 38 48
56 عالم اسلام کی ایک عہد ساز شخصیت مولانا محمد عبد الرشید نعمانی 39 1
57 فہمِ حدیث 43 1
58 نبوت و رسالت 43 57
59 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ خصوصیات : 43 57
60 (١) اللہ تعالی کانبی ۖ کو غیر معمولی طریقے سے کھانا پلانا : 43 57
61 (٢) غیر معمولی بصارت : 43 57
62 (٣) نیند میں خصوصیت : 44 57
63 (٤) شیطان سے حفاظت : 44 57
64 عالم غیب سے تعارف کی ابتداء : 45 57
65 عالم غیب کے ساتھ تعلق او ر ربط : 45 57
66 وحی کا نزول اور فرشتوں کے ساتھ ہمکلامی : 45 57
67 وحی کا نعمت ہونا : 49 57
68 وحی آنے کی کیفیت : 50 57
69 وحی کا بوجھ : 51 57
70 ہندوستان کی مغلیہ سلطنت اور عیسائی 53 1
71 عیسائیوں کی اصلی فطرت : 53 70
72 عیسائی حکمرانوں کے مظالم : 54 70
73 تحریک احمدیت 57 1
74 سوانحی خاکہ : 57 73
75 تقریظ وتنقید 62 1
Flag Counter