Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2002

اكستان

10 - 64
 وحدتِ ادیان کا فتنہ 
٭
(حضرت مولانا محمد عاشق الہی صاحب رحمہ اللہ)
	قرآن مجید میں اللہ جل شانہ کا ارشاد ہے  :
	وما خلقت الجن والا نس الا لیعبد ون
	اور میںنے جنات کو اور انسانوں کو صرف اس لیے پیدا کیا کہ میری عبادت کریں 
	اس آیت میں بالکل واضح طریقے میں بتا دیا کہ انسان کے زندگی کا مقصد اللہ تعالی کی عبادت کے سوااور کچھ بھی نہیں ہے جب حضرت آدم علیہ السلام اور ان کی بیوی حوا کو اللہ تعالی نے زمین پربھیجا تو فرمایا تھا  :
فاما یأ تینکم منی ھدی فمن اتبع ھدای فلا خوف علیھم ولا ھم یحز نون والذین کفروا وکذبوا بآیاتنا اولئک اصحٰب النا ر ھم فیھا خالد ون ۔
سو اگر تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت آئے سو جو شخص میری ہدایت کااتباع کرے گا ان پر نہ کوئی خوف ہو گا نہ کوئی غمگین ہوں گے ، اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا یہ دوزخ والے ہوں گے اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔
	اس آیت میں واضح طور پر بتا دیا کہ اے آدم اور حوا ء تم دنیا میں جاتو رہے ہو ( اور آدم کو پیدا ہی اس لیے کیا گیا کہ زمین پر خلافت کو اس کے سپرد کیا جائے )وہاں کھانے پینے سونے جاگنے اور بے مقصد زندگی گزارنے کے لیے نہیں   جارہے ہو وہاں میری طرف سے ہدایت آئے گی اس پر عمل کرنا ہوگا اس پر عمل کرنے میں وہ زندگی ملے گی جس میں کوئی   خوف اور غم نہ ہو گا اور جس نے اس کے خلاف زندگی گزاری اُسے دوزخ میں جانا ہوگا اور ہمیشہ آگ میں جلنا ہوگا۔
	اللہ جل شانہ نے بنی آدم کو دنیا میں بھیجا او ر ساتھ ہی نبوت اور رسالت کا سلسلہ جاری کیا ۔پہلے نبی ابو البشر حضرت آدم علیہ السلام تھے اور سب سے آخری نبی سیدنا حضرت محمد  ۖ  ہیں ،درمیان میںبڑی بھاری تعداد میں حضرات انبیا ء کرام علیہم الصلواة والسلام تشریف لائے۔ انہوں نے اپنی اپنی امتوںکو حق کی دعوت دی یعنی اللہ تعالی کی عبادت کی طرف بلایا اور بتایا کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور یہ بھی بتایا کہ جود ین اللہ تعالی کے ہاں محبوب اور پسندیدہ ہے وہ دین اسلام ہے جس کی ہر نبی نے تبلیغ کی ہے۔ اللہ نے جو دین بھیجا اس کا انکار کرنے والے کافر ہیں دوزخی ہیں ان کی نجات نہیں ہوگی ۔قرآن مجید میں واضح طریقے پر ارشاد فرمایا  :

صفحہ نمبر 28 کی عبارت
	ومن یبتغ غیر الاسلام دینا فلن یقبل منہ وہو فی الآخرة من الخاسرین
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
25 حرف آغاز 5 1
26 درس حدیث 7 1
27 استغفار کے معنی 7 26
28 انبیاء کرام کو بھی استغفار کا حکم ہے 8 26
29 بار بار توبہ کرنے والے کا حکم 9 26
30 وحدتِ ادیان کا فتنہ 10 1
31 تہنیت نامہ 14 1
32 تہنیہ اور مبارکباد 15 31
33 وفیات 17 1
34 موت العالم موت العالم 17 33
35 جمعہ کا بیان 18 1
36 بد اعتقادی کا نقصان 19 35
37 اخلاقی فلسفہ اور حوصلہ میں اضافہ 19 35
38 اصلاح کا اثر 20 35
39 ایک اشکال اور اس کا جواب 20 35
40 اشکال واعتراض میں فرق 20 35
41 اشکال کا حکیمانہ جواب 21 35
42 مثال سے مزید وضاحت 21 35
43 نبی علیہ السلام ۔احتیاطی تدبیر بھی توکل بھی 22 35
44 ستارہ اللہ کی مخلوق ہے اور بے اختیار ہے 24 35
45 تیسری اصلاح 25 35
46 نہی عن المنکر نبی کی تڑپ 25 35
47 نقار خانے میں طوطی کی صدا 26 1
48 دینی مسائل 34 1
49 جرابوں پر مسح 34 48
50 مسح کے فرض 35 48
51 مسح کا مسنون طریقہ 35 48
52 موزہ پر مسح کی مدت 36 48
53 مسح کو توڑنے والی چیزیں 37 48
54 متفرقات 37 48
55 پٹی اور پلستر پر مسح کرنے کا بیان 38 48
56 عالم اسلام کی ایک عہد ساز شخصیت مولانا محمد عبد الرشید نعمانی 39 1
57 فہمِ حدیث 43 1
58 نبوت و رسالت 43 57
59 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ خصوصیات : 43 57
60 (١) اللہ تعالی کانبی ۖ کو غیر معمولی طریقے سے کھانا پلانا : 43 57
61 (٢) غیر معمولی بصارت : 43 57
62 (٣) نیند میں خصوصیت : 44 57
63 (٤) شیطان سے حفاظت : 44 57
64 عالم غیب سے تعارف کی ابتداء : 45 57
65 عالم غیب کے ساتھ تعلق او ر ربط : 45 57
66 وحی کا نزول اور فرشتوں کے ساتھ ہمکلامی : 45 57
67 وحی کا نعمت ہونا : 49 57
68 وحی آنے کی کیفیت : 50 57
69 وحی کا بوجھ : 51 57
70 ہندوستان کی مغلیہ سلطنت اور عیسائی 53 1
71 عیسائیوں کی اصلی فطرت : 53 70
72 عیسائی حکمرانوں کے مظالم : 54 70
73 تحریک احمدیت 57 1
74 سوانحی خاکہ : 57 73
75 تقریظ وتنقید 62 1
Flag Counter