Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2002

اكستان

54 - 64
۔
عیسائی حکمرانوں کے مظالم  :
	ولیم اول نے ١٠٦٦ء میں انگلستان کو فتح کیا تو اس کے حکم سے مفتوحہ علاقوں کے گھر ،کھلیان اور کھیت وغیرہ سب کچھ جلا دیے گئے اور ایک لاکھ سے زیادہ مردوزن ،بچوں اور عورتوں کو قتل کیا گیا ،لن گارڈ نے تاریخ انگلستان جلد دوم میں لکھا ہے کہ یارک اور ڈرہم کے علاقے اس طرح برباد کر دیے گئے تھے کہ نو سال تک وہاں کی زمین کھیتی کے لائق نہیں رہی۔ انگلستان کے کچھ مورخین ایسے سفاکانہ واقعات کی تاویل کرکے ان پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں مگر دوسرے ملکوں کے ایسے واقعات میں خوب رنگ آمیزی کرتے ہیں ۔ 
	روس کا حکمران آئیون چہارم (١٥٨٤ئ۔ ١٥٣٠ء )آئیون مہیب (ٹریبل )کہلاتا ،وہ اپنے غلاموں کو اپنی نجی ملکیت سمجھتا ،اور کہتا کہ وہ اپنی مرضی سے جب چاہے ان کو ہلاک کر دے اور جب تک چاہے ان کو زندہ رہنے دے ،اس کو کلیسا کے پادریوںسے شکایت رہتی کہ وہ کاہل ہیں،عبادت نہیں کرتے اس لیے کلیسامیں جاکر قیام کرتا اور کبھی کبھی رات رات بھر ان سے عبادت کراتا،ا س نے توبائبل کو بھی بدل دینے کی کوشش اور اپنی طرف سے اس کا ایک نسخہ تیار کرکے اس کو رائج کرانے کی کوشش کی ۔				    (روس از ڈبلیو۔آر ۔مورفل  ص٦٩۔٦٧)
	سولہویںصدی میں فرانس کے حکمراں چارلس نہم اور اس کی ماں کیتھرائن نے مل کر سینٹ بار تھیمیلوکے میلے کے موقع پر ساڑھے دس ہزار پروٹسٹنٹ کو قتل کرادیا ،تو کیتھولک چرچ نے خوشی کے شادیانے بجائے۔
			          (انسائیکلو پیڈیا آف بری ٹانیکا ،گیارہواںایڈیشن ج١٠  ص ٨٣١۔٨٢٩)
	لوئی پانزدہم اپنی داشتائوں کے ہاتھوں میں کھلونابنا رہا اس کے زمانہ میں ژان سینی تحریک مذہبی اور سیاسی احکام کے خلاف چلی تو اس کو کچلنے کے لیے ہر طرح کے مظالم ڈھائے گئے ۔		        (ایضاًص  ٨٤٩۔٨٤٧)
	روس کا شہنشاہ پیٹر (١٧٢٥ء ۔١٦٧٢ئ) اپنے کارناموں کی وجہ سے پیٹر اعظم کہلاتا مگر جہاں اس میں بڑی عظمت تھی وہاں اس کے مزاج میں اتنا غصہ تھا کہ پھر ایسے مظالم کرنے پر اُترآتا کہ لوگ ان کو دیکھ کر تھرااُٹھتے ،اس کے راستے میں جو کوئی رکاوٹ پیدا کرتا اس کو نیست ونابود کر دینے میں تامل نہ کرتا ۔وہ اپنی خوبیوں کی وجہ سے معمہ بنا رہا ،اس کے قریب ترین ساتھی بھی باخبر نہیںہوتے کہ وہ کس وقت کیا کر بیٹھے گا اس کے بارہ میں مشہور تھا کہ اس کا غصہ طوفانی ہوتا وہ کسی سے نفرت کرتاتو اس کی پوری بیخ کنی کرکے دم لیتا ،اس کی ضیافت میںبڑی سر مستیاں ہوتیں اور اس کی تفریحیں بڑی پیچیدہ ہوتیں اس نے اپنے لڑکے الیکزیسن کو پھانسی کی سزا دلوائی ،اس لیے کہ اس کی حرکتیں اس کو پسند نہیں تھیں ،اس نے اپنی ایک بیوی کوخانقاہ میں بند کرکے نن بننے پر مجبور کیا کیونکہ اس شبہہ تھا کہ وہ پادریوں سے مل کر اس کے خلاف باغیانہ سازش میں ملوث ہو گئی تھی ،اس نے کلیسا میں اپنی خواہش کے مطابق اصلاحات کیں تو پادریوں نے اس کو قتل کر دینے کی دھمکی دی		          (روس ،از ڈبلیو ۔ای مورفل ص ١٧٣ ۔١٦٢ ، انسائیکلو پیڈیا بری ٹانیکا ،گیارہوں ایڈیشن)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
25 حرف آغاز 5 1
26 درس حدیث 7 1
27 استغفار کے معنی 7 26
28 انبیاء کرام کو بھی استغفار کا حکم ہے 8 26
29 بار بار توبہ کرنے والے کا حکم 9 26
30 وحدتِ ادیان کا فتنہ 10 1
31 تہنیت نامہ 14 1
32 تہنیہ اور مبارکباد 15 31
33 وفیات 17 1
34 موت العالم موت العالم 17 33
35 جمعہ کا بیان 18 1
36 بد اعتقادی کا نقصان 19 35
37 اخلاقی فلسفہ اور حوصلہ میں اضافہ 19 35
38 اصلاح کا اثر 20 35
39 ایک اشکال اور اس کا جواب 20 35
40 اشکال واعتراض میں فرق 20 35
41 اشکال کا حکیمانہ جواب 21 35
42 مثال سے مزید وضاحت 21 35
43 نبی علیہ السلام ۔احتیاطی تدبیر بھی توکل بھی 22 35
44 ستارہ اللہ کی مخلوق ہے اور بے اختیار ہے 24 35
45 تیسری اصلاح 25 35
46 نہی عن المنکر نبی کی تڑپ 25 35
47 نقار خانے میں طوطی کی صدا 26 1
48 دینی مسائل 34 1
49 جرابوں پر مسح 34 48
50 مسح کے فرض 35 48
51 مسح کا مسنون طریقہ 35 48
52 موزہ پر مسح کی مدت 36 48
53 مسح کو توڑنے والی چیزیں 37 48
54 متفرقات 37 48
55 پٹی اور پلستر پر مسح کرنے کا بیان 38 48
56 عالم اسلام کی ایک عہد ساز شخصیت مولانا محمد عبد الرشید نعمانی 39 1
57 فہمِ حدیث 43 1
58 نبوت و رسالت 43 57
59 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ خصوصیات : 43 57
60 (١) اللہ تعالی کانبی ۖ کو غیر معمولی طریقے سے کھانا پلانا : 43 57
61 (٢) غیر معمولی بصارت : 43 57
62 (٣) نیند میں خصوصیت : 44 57
63 (٤) شیطان سے حفاظت : 44 57
64 عالم غیب سے تعارف کی ابتداء : 45 57
65 عالم غیب کے ساتھ تعلق او ر ربط : 45 57
66 وحی کا نزول اور فرشتوں کے ساتھ ہمکلامی : 45 57
67 وحی کا نعمت ہونا : 49 57
68 وحی آنے کی کیفیت : 50 57
69 وحی کا بوجھ : 51 57
70 ہندوستان کی مغلیہ سلطنت اور عیسائی 53 1
71 عیسائیوں کی اصلی فطرت : 53 70
72 عیسائی حکمرانوں کے مظالم : 54 70
73 تحریک احمدیت 57 1
74 سوانحی خاکہ : 57 73
75 تقریظ وتنقید 62 1
Flag Counter