Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق رجب المرجب 1432ھ

ہ رسالہ

16 - 18
اخبار جامعہ 
ادارہ

طلبہ دورہ حدیث کاپارہ عم اور خطبہٴ جمعہ ونکاح کا امتحان
گذشتہ کئی سال سے جامعہ فاروقیہ کراچی میں دورہ حدیث کے طلبہ کرام سے سالانہ امتحانات سے پہلے عم پارہ مکمل، خطبہ جمعہ اور خطبہ نکاح وغیرہ زبانی سننے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اور جامعہ کی طرف سے یہ اصول ہے کہ اس امتحان میں کام یابی کے بغیر ان طلبہ کو وفاق کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں چناں چہ اس مرتبہ بھی 15 جمادی الاولیٰ سے 21 جمادی الاولیٰ تک جامعہ کے اساتذہ حدیث حضرت مولانا عبدالرزاق صاحب، حضرت مولانا نور البشر صاحب، حضرت مولانا منظور احمد مینگل صاحب، حضرت مولانا محمد عظیم صاحب اور مولانا زر محمد صاحب نے طلبہ دورہ حدیث سے مذکورہ امتحان لیا۔

جامعہ فاروقیہ کراچی میں اردو، عربی تقریری مقابلہ اور اعزازی شیلڈز کی تقسیم
23 جمادی الاولیٰ بروز بدھ جامعہ فاروقیہ کراچی مرکز میں عربی اردو تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام نماز ظہر کے بعد سے لے کر رات گئے تک جاری رہا اور اردو مقابلے میں انعام یافتہ طلبہ میں متعلم محمود الحسن درجہ سادسہ نظامی، اول، طفیل اقبال دورہ حدیث دوم، ظہور الہٰی دورہ حدیث سوم آئے جب کہ درجہ رابعہ نظامی کے ناصر خان کو اعزازی پوزیشن ملی۔ اسی طرح عربی خطباء میں پوزیشن حاصل کرنے والے جمیل احمد درجہ موقوف علیہ اول محمد اویس درجہ خامسہ معہد دوم اور عبدالرشید ثالثہ معہد سوم آئے یا د رہے کہ اسی تقریب کے دوران جامعہ کے اُن طلبہ کو بھی اعزازی شیلڈز سے نواز گیا جن طلبہ نے گزشتہ سال 1431ھ کے نصف سنوی اور سالانہ دونوں امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی۔ چناں چہ اُن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

شمار
	

نام
	

درجہ

1
	

فتح الرحمٰن بن لطف الرحمٰن
	

متوسطہ اوّل

2
	

محمود اکبر بن محمد اکبر
	

متوسطہ اوّل

3
	

مشتاق خان بن زرد علی خان
	

متوسطہ دوم

4
	

محمد الیاس بن عبد الہادی
	

متوسطہ دوم

5
	

رشید احمدبن سعید احمد
	

متوسطہ دوم

6
	

فصیح الدین بن صاحب الدین
	

درجہ اولیٰ نظامی

7
	

محمد شعیب بن خلیل احمد
	

درجہ اولیٰ نظامی

8
	

عبد القیوم بن علی نواز
	

درجہ اولی معھد

9
	

محمد احسن بن محمد ادریس
	

درجہ ثانیہ نظامی

10
	

الطاف الرحمٰن بن مولوی عبد الحق
	

درجہ ثانیہ معھد

11
	

سید محمد زبیر بن سید شاہ تمیم الدین
	

درجہ ثانیہ معھد

12
	

محمد ناصر خان بن محمد انور
	

درجہ ثالثہ نظامی

13
	

سلطان کریم بن مشرف خان
	

درجہ ثالثہ نظامی

14
	

رشید احمد بن مولوی رحمت اللہ
	

درجہ ثالثہ معھد

15
	

ناصر خان بن شاکراللہ خان
	

درجہ ثالثہ معھد

16
	

محمد اطہر بن محمد انور
	

درجہ رابعہ نظامی

17
	

عمیر علی بن ذولفقار علی
	

درجہ رابعہ نظامی

18
	

سراج احمد بن محمد سعید
	

درجہ رابعہ نظامی

19
	

اظہار احمد عنایت اللہ
	

درجہ رابعہ معھد

20
	

محمد ضیاء بن عبد الکریم
	

درجہ رابعہ معھد

21
	

محمد انس بن عبد الواحد
	

درجہ رابعہ معھد

22
	

حزب اللہ بن شیر خان
	

درجہ خامسہ نظامی

23
	

محمد مسعود بن مشتاق احمد
	

درجہ خامسہ نظامی

24
	

حماد عزیز بن مفتی عبد العزیز
	

درجہ خامسہ معھد

25
	

جمیل احمد بن محمد شیخ
	

درجہ سادسہ معھد

25
	

منصور عالم بن محمد حسین
	

درجہ سادسہ معھد

27
	

ذکی اللہ بن فضل مالک
	

درجہ سادسہ معھد

28
	

نصیر الحق بن محمد ایاز
	

درجہ سابعہ

29
	

سعید الرحمٰن بن محمد یوسف
	

درجہ سابعہ

30
	

جمیل احمد بن پیر محمد
	

درجہ سابعہ

31
	

محمد عبداللہ بن فیض اللہ
	

درجہ دورہ حدیث

32
	

خلیل احمد بن احمد امین
	

درجہ دورہ حدیث

33
	

اختر علی بن مولا بخش
	

درجہ دورہ حدیث

34
	

ثناء اللہ بن عبد الغفار
	

تخصص فی الفقہ سال اوّل

35
	

زبیر احمد بن رحمت اللہ
	

تخصص فی الفقہ سال اوّل

36
	

محمد حنیف بن حاجی احمد
	

تخصص فی الفقہ سال اوّل

37
	

مبارک علی بن محمد ریاض
	

 تخصص فی الفقہ سال دوم

38
	

حامد محمود بن تاج محمد
	

 تخصص فی الفقہ سال دوم

39
	

عارف محمود بن جمعہ خان
	

 تخصص فی الفقہ سال دوم

40
	

عبد الرشید بن رسول بخش
	

 تخصص فی الفقہ سال دوم

41
	

انس ایوب بن محمد ایوب
	

تخصص فی الحدیث سال اوّل

42
	

محمد طارق بن امین خان
	

تخصص فی الحدیث سال دوم

43
	

سرفراز بن محمد خالق
	

تخصص فی الحدیث سال دوم

44
	

عبد الرحمٰن بن عبد المجید
	

تخصص فی الحدیث سال دوم

45
	

محمد عزیر صدیقی بن محمد ابراہیم
	

تخصص فی الادب العربی سال دوم

46
	

محمد رئیس بن شاہ میر خان
	

تخصص فی الادب العربی سال دوم

47
	

محمد مختار احمد غازی بن ملک صاحب خان
	

دراساتِ دینیہ سال سوم

مقارنة الادیان کا امتخان
26 جماوی الاولیٰ نماز ظہر کے بعد دورہ حدیث کے طلبہ کرام سے مقارنة الادیان کورس کا تحریری امتحان لیا گیا یاد رہے کہ جامعہ میں مقارنة الادیان کورس کئی سال سے دورہ حدیث کے نصاب میں شامل ہے اس کورس میں باطل فرقوں اور مذاہب سے متعلق بنیادی معلومات، قرآن وحدیث سے ان کے غلط عقائد ونظریات پر رداور اہل حق کا اس بارے میں موقف طلبہ کرام کو ذہن نشین کرایا جاتا ہے۔ چناں چہ نصف سنوی امتحان اور تعطیلات کے بعد دارالحدیث میں یہ کورس بعد از نماز مغرب وعشاء شروع ہوا۔ چالیس روزہ اس کورس میں مولانا عزیزالرحمن صاحب نے غیر مقلدین کے مسلک کے بارے میں اہم مواد طلبہ کرام کے سامنے رکھا۔ نیز عیسائیت یہودیت وغیرہ کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔ اسی طرح مرزائیات (قادیانیت) کے کفریہ عقائد او راُن کارد مولانا زر محمد صاحب نے انتہائی دلنشین طریقے سے پڑھایا۔

محفل کامل
26 جمادی الاولیٰ بروزہفتہ ہندوستان سے تشریف لائے ہوئے ایک عظیم صوفی شاعر اور اکابر علماء کرام کے محبت یافتہ بزرگ جناب انصار احمد کامل چائلی الٰہ آبادی صاحب (جنہوں نے جامعہ کے تقریری مقابلے میں بھی اپنے قیمتی اور دل پزیر اشعار سے رونق بخشی تھی) ایک مرتبہ پھر حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب کی دعوت پر جامعہ تشریف لائے اور مہمان خانے میں عصر تاعشاء اپنے بہترین اور لطیف ذوق سے اساتدہ کرام کومحضوض فرماتے رہے۔

مولانا ارشاد الله عباسی شہید کی تعزیت
27 جمادی الاولیٰ بروز اتوار حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب مولانا محمدیوسف افشانی صاحب مولانا محمد انور صاحب اور مولانا خلیل احمد صاحب جامعة العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن، مولانا ارشاد الله صاحب عباسی شہید کی تعزیت کے لیے تشریف لے گئے۔ مولاناارشاد عباسی بنوری ٹاؤن کے استاذ اور 25 سال سے سولجر بازار کی مسجد دُعا کے امام وخطیب تھے بروز جمعہ 25جمادی الاولیٰ30 اپریل صبح نماز فجر پڑھانے جارہے تھے کہ نامعلوم مگر ” مشہور“ دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ الله پاک شہید کی مغفرت فرمائے اور قاتلوں سے اپنے شایان شان انتقام لے۔ آمین۔

اصلاحی بیان
28 جمادی الاولیٰ بروز منگل بعد نماز عشاء استاذ محترم حضرت مولانا مفتی سمیع الله صاحب نے تمام طلبہ کرام میں اصلاحی بیان فرمایا۔

اساتذہ کرام کی دعوت
اُسی دن28 جمادی الاولیٰ کو مفتی عبدالقیوم صاحب (امام وخطیب جامع مسجد بلال ڈرگ روڈ) کے ہاں اساتذہ جامعہ کے لیے رات کے کھانے کی دعوت کااہتمام کیا گیا۔

مہمانوں کی آمد
2 جمادی الثانیہ بروزجمعہ جامعہ حسینیہ کے ناظم حضرت مولانا محمد سلیم صاحب مدظلہ جامعہ فاروقیہ کراچی تشریف لائے اور حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان صاحب اور مولانا عبیدالله خالد صاحب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال فرمایا۔

12 جمادی الثانیہ بروز منگل مولانا قادر بخش صاحب مہتمم مدرسہ فاروقیہ ٹنڈوالہ یار جامعہ تشریف لائے، حضرت شیخ زید مجدہ سے ملاقات فرمائی۔
Flag Counter