Deobandi Books

فضائل حج و عمرہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

6 - 44
نیتیں کیں اور ان نیتوں کی برکت سے  کیا کیا فوائد حاصل ہو ئے ۔ ان سے بھی بہت سے لوگ بے خبر ہیں،  یہ آب زمزم ایسا عظیم پانی ہے جو عکاسی کررہا ہے  حضرت ابراہیم علیہم السلام اور ان کے  فرزند ارجمند حضرت اسماعیل علیہ السلام اور اماں ہاجرہ علیہا السلام کی قربانیوں کی ۔جس سے روزانہ لاکھو ں مسلمان مستفید ہو رہے ہیں  اور رہتی دنیا تک  ان شاء اللہ مستفید ہوتے رہیں گے ۔ لہذا مناسب معلوم ہو ا کہ اس رسالہ کو بھی اس میں شامل کیا جائے تاکہ اس عظیم پانی سے حجاج کرام  اور  معتمرین عظام اور زائرین ِبیت اللہ الحرام ، بحرور ہو ں۔
پانچواں رسالہ خواتین کے مسائل حج و عمرہ کے عنوان سے ہے۔ یہ رسالہ بھی اپنی جگہ بہت اہمیت کا حامل ہے ، کیونکہ خواتین ِاسلام بھی اللہ تعالی کے فضل  و کرم سے  بکثرت حج ِبیت اللہ اور زیارت ِمدینہ منورہ کے لئے حاضر ہو تی ہیں ۔ 
حج و عمرہ میں بہت سے احکام ایسے ہیں جو خواتین کے ساتھ خاص ہیں، جن کا علم بہت سی خواتین کو نہیں ہو تا  اور نہ ان کے محرموں کو ہوتا ہے ان احکامات کا علم نہ ہونے کی وجہ سے ایسی ایسی غلطیوں میں ابتلاء ہو جا تا ہے ۔ کہ مفتیانِ کرام بھی حیران رہ جاتے ہیں ۔ اور جستجو کر کے محنت کر کے بعض مسائل کا حل پیش کرنا ہو تا ہے ۔ کیونکہ ایسی ایسی غلطیاں خواتین اور اسی طرح مرد حضرات بھی کر گزرتے ہیں کہ جس کے بارے میں کتابوں میں جزیہ تلاش کیا جاتا ہے، تو ملنا بہت دشوار ہو جا تا ہے ۔ لہذا پہلے سے ہی احکام حج وعمرہ اور زیارت کے آداب کا مطالعہ کر کے آنا چاہئے ۔ تاکہ ان کی یہ حرمین و شریفین کی حاضر ی شرعی قوانین و اسلامی آداب کی روشنی میں ہو سکے ۔ 
چھٹا رسالہ فضائل مدینہ منورہ ہے ۔ مدینہ منورہ کی محبت تو ہر مسلمان کے دل میں جگہ پکڑی ہو ئی ہے ۔ اور اس کے چند فضائل ہی عام طور سے لوگوں کو معلوم ہیں۔ لیکن اس مبارک شہر کے تفصیلی فضائل کا معلوم ہو نا بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فضائل حج عمرہ 1 1
3 مقدمة المؤلف 4 1
4 حج مبرور کی فضیلت کا بیان 9 1
5 حج پچھلے گناہوں کو گرا دیتا ہے 14 1
6 حج و عمرہ تمام اعمال سے افضل ہیں 16 1
7 یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرنے سے گناہوں کی معافی اور تنگدستی سے خلاصی حاصل ہونے کا بیان 17 1
8 حاجی کے لیے ہر قدم پر ثواب 19 1
9 حاجی کی اور جس کيلئے حاجی استغفار کرےمغفرت کر دی جاتی ہے 20 1
10 حجاج کرام اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے وفد ہیں اور ان کی دعا قبول کی جاتی ہے 22 1
11 مکہ مکرمہ سے پیدل حج کرنے کی فضیلت 23 1
12 حج و عمرہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کے لیےبمنزلۂ جہاد کے ہے 24 1
13 رمضان شریف میں عمرہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے 26 1
14 حاجی کے لیے اعمالِ حج ادا کرنے کی فضیلت کا بیان 30 1
15 سفرِ حج و عمرہ اور جہاد میں وفات پانے والے کی فضیلت 36 1
16 حج و عمرہ میں مال خرچ کرنے کا ثواب 38 1
17 تلبیہ پڑھنے کی فضیلت 39 1
18 بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کی ترغیب 40 1
19 دورانِ طواف لغو باتوں سے پرہیز کرنےکی اہمیت 42 1
20 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
21 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
Flag Counter