Deobandi Books

فضائل حج و عمرہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

19 - 44
ان کی وجہ سے انسان گناہوں کی طرف مائل ہو جاتا ہے، لہٰذا ان کے ازالہ کے لیے اعمال صالحہ کے اہتمام کی ضرورت ہے اور حج ایسا جامع عمل ہے کہ اس میں بہت سے اعمال پائے جاتے ہیں، جن سے نفس کی رگڑائی ہوتی ہے اور تزکیہ نفس حاصل ہوتا ہے، اس میں جان و مال دونوں خرچ ہوتے ہیں، گھر بار بھی چھوڑنا پڑتا ہے، دوست و احباب سے بھی دوری ہو جاتی ہے، ہجوم کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، بھوک و پیاس بھی برداشت کرنی پڑتی ہے، غرض یہ کہ بہت زیادہ نفس کو ٹھیس لگتی ہے جس کی وجہ سے گناہوں کا ازالہ ہو جاتا ہے۔ اور حاجی پاک صاف ہو کر اپنے گھر واپس لوٹتا ہے۔
حاجی کے لیے ہر قدم پر ثواب
عن ابن عمر رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: مَا تَرْفَعُ إِبِلُ الحَاجِّ رِجْلاً وَلاَ تَضَعُ يَداً إِلاَّ كَتَبَ الله تَعَالَى لَهُ بِهَا حَسَنَةً أَوْ مَحَا عَنْهُ سَيِّئَةً أَوْ رَفَعَهُ بهَا دَرَجَةً » . رواه البيهقي في شعب الإيمان .(10)
ترجمہ: حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ حاجی کا اونٹ (یعنی سواری کا جانور) جو بھی قدم اٹھاتا ہے اور جو بھی قدم رکھتا ہے (ہر ایک کے بدلے) اللہ تعالیٰ اس حاجی کے لیے ایک نیکی لکھ دیتے ہیں یا اس کا ایک گناہ معاف فرما دیتے ہیں، یا اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(10)شعب الإيمان (رقم٤١١٦)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فضائل حج عمرہ 1 1
3 مقدمة المؤلف 4 1
4 حج مبرور کی فضیلت کا بیان 9 1
5 حج پچھلے گناہوں کو گرا دیتا ہے 14 1
6 حج و عمرہ تمام اعمال سے افضل ہیں 16 1
7 یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرنے سے گناہوں کی معافی اور تنگدستی سے خلاصی حاصل ہونے کا بیان 17 1
8 حاجی کے لیے ہر قدم پر ثواب 19 1
9 حاجی کی اور جس کيلئے حاجی استغفار کرےمغفرت کر دی جاتی ہے 20 1
10 حجاج کرام اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے وفد ہیں اور ان کی دعا قبول کی جاتی ہے 22 1
11 مکہ مکرمہ سے پیدل حج کرنے کی فضیلت 23 1
12 حج و عمرہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کے لیےبمنزلۂ جہاد کے ہے 24 1
13 رمضان شریف میں عمرہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے 26 1
14 حاجی کے لیے اعمالِ حج ادا کرنے کی فضیلت کا بیان 30 1
15 سفرِ حج و عمرہ اور جہاد میں وفات پانے والے کی فضیلت 36 1
16 حج و عمرہ میں مال خرچ کرنے کا ثواب 38 1
17 تلبیہ پڑھنے کی فضیلت 39 1
18 بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کی ترغیب 40 1
19 دورانِ طواف لغو باتوں سے پرہیز کرنےکی اہمیت 42 1
20 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
21 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
Flag Counter