Deobandi Books

فضائل حج و عمرہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

7 - 44
کیونکہ یہ رسول انور صلی اللہ علیہ وسلم کا شہر مبارک ہے ۔ اس شہر سے قلبی تعلق مزید بڑھ جائے ۔ اور یہاں کے آداب بھی ملحوظ رکھے جائیں اور یہاں کے حرم سے متعلق احکامات بھی معلوم ہو جائیں ۔ اس سلسلہ میں اس رسالہ کو مرتب کیا گیا ہے۔ اور اس کتاب یعنی تحفۂ حرمین شریفین میں شامل کیا گیا ہے ۔ تاکہ زائرین ِحرم مدینہ اس رسالہ کو پڑھ کر خوب بحرور ہو ں اور ان کی خوشی کی انتہانہ رہے کہ ہم ایسے مبارک شہر میں حاضر ہوئے ہیں ۔ اور ان کو یہاں کی حاضری میں ایمان کی تازگی محسوس ہو ۔ اللہ رب العالمین کے سامنے سجدہ میں گر جائیں کہ  اے اللہ آپ کا بے انتہاء فضل وکرم و احسان ہے کہ آپ نے مجھ  جیسے بندہ نالائق کو ایسی پاک جگہ پہونچا دیا۔ یارب لک الحمد و لک  الشکر کما ینبغی لجلال وجهک و عظیم سلطانک ۔
ساتواں رسالہ حج کے پانچ دن یہ بندہ کے والد ماجد حضرت مولانا مفتی عاشق الہی بلند شہری مہاجر مدنی کی کتاب کتاب الحج سے ماخوذ ہے ۔ حجاج کرام کی آسانی کے لئے اس رسالہ کو تحفۂ حرمین شریفین میں شامل کیا گیا ہے ۔ تاکہ حجاجِ کرام اس رسالہ کو مطالعہ کر کے صحیح معنی میں حج ادا کر لیں ۔ 
اللهم اجعل اعمالنا خالصة لوجهك الكريم و لا تجعل فيها لغيرك شيئا .ربنا تقبل منا إنك أنت السميع العليم و تب علينا إنك أنت التواب الرحيم . وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم.
الفقیر الیٰ رحمة مولاه الغني عبدالرحمن کوثرعفاالله عنه وعافاه
ابن حضرت مولانا مفتی محمد عاشق الٰهي صاحب نورالله مرقدہ


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فضائل حج عمرہ 1 1
3 مقدمة المؤلف 4 1
4 حج مبرور کی فضیلت کا بیان 9 1
5 حج پچھلے گناہوں کو گرا دیتا ہے 14 1
6 حج و عمرہ تمام اعمال سے افضل ہیں 16 1
7 یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرنے سے گناہوں کی معافی اور تنگدستی سے خلاصی حاصل ہونے کا بیان 17 1
8 حاجی کے لیے ہر قدم پر ثواب 19 1
9 حاجی کی اور جس کيلئے حاجی استغفار کرےمغفرت کر دی جاتی ہے 20 1
10 حجاج کرام اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے وفد ہیں اور ان کی دعا قبول کی جاتی ہے 22 1
11 مکہ مکرمہ سے پیدل حج کرنے کی فضیلت 23 1
12 حج و عمرہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کے لیےبمنزلۂ جہاد کے ہے 24 1
13 رمضان شریف میں عمرہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے 26 1
14 حاجی کے لیے اعمالِ حج ادا کرنے کی فضیلت کا بیان 30 1
15 سفرِ حج و عمرہ اور جہاد میں وفات پانے والے کی فضیلت 36 1
16 حج و عمرہ میں مال خرچ کرنے کا ثواب 38 1
17 تلبیہ پڑھنے کی فضیلت 39 1
18 بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کی ترغیب 40 1
19 دورانِ طواف لغو باتوں سے پرہیز کرنےکی اہمیت 42 1
20 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
21 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
Flag Counter