Deobandi Books

فضائل حج و عمرہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

4 - 44
مقدمة المؤلف
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياءوالمرسلين محمد وعلى آله وصحبه أجمعين .
اما بعد:
الحمد اللہ توفیقِ الہی سے تحفۂ حرمین  شریفین مزین قرطاس ہو ئی کئی احباب کے مشورے سے اور حالات کےتقاضوں کے پیش نظر  اس بات کا داعیہ پیدا ہوا کہ حجاج و معتمرین اورزائرین کے لئے ایک ایسی مستند اور مفید کتاب ہو جو کہ سب کی مکمل رہنمائی  کرسکے ، اور ہر طرح سے تشفی بخش اعمالِ حج وعمرہ  کیئے جا سکیں ۔ اوران  اعمال حج وعمرہ اور زیارت مدینہ طیبہ میں یہ کتاب ایک مشعلِ راہ ثابت ہو، اور اس کتاب کی  روشنی میں  ان حضرات کو حجِ مبرور حاصل ہو سکے، اور تمام اعمال حج و عمرہ  بحسن ِخوبی ادا کرسکیں جس سے  دل منور  ہوں ، اور خشیت الہی اور محبت الہی سے ان کےقلوب  معمور ہوں،  اور ہر طرح کے قلبی سکون وطمانیت سے بحرور ہو ں، اس کتاب میں سب سے پہلے حج و عمرہ کے فضائل بیان کئے گئے ہیں کیوں کہ فضائل بیان کر نے سے جذبہ طاعت پیداہو تا ہے اور اخروی اجر و ثواب کا علم ہو تا ہے، اور اعمال ِصالحہ میں نشاط حاصل ہو تا ہے، اور رغبت بڑھتی ہے ، قلبی لگاؤ کے ساتھ اعمال کرنا نصیب ہو تا ہے ، اور حج و عمرہ اور زیارت مدینہ کے لئے بار بار اپنے اموال کو خرچ کرنے کی توفیق ہو تی ہے، محنت و مشقت سے کمایا ہو امال اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی میں خرچ کرنا نہایت آسان ہو جاتا ہے ۔قرآن پاک میں اور احادیث ِشریفہ میں اعمالِ صالحہ کرنے والوں کے لئے جنت کی بشارتیں سنائی گئی ہیں مومن بندہ  ان بشارتوں کو سن کر حق الیقین رکھتے ہو ئے ، جنت کی طرف دوڑ لگاتا ہےاور اسی دوڑ میں حق تعالی کا قرب نصیب ہو تا ہے ۔ لہذا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فضائل حج عمرہ 1 1
3 مقدمة المؤلف 4 1
4 حج مبرور کی فضیلت کا بیان 9 1
5 حج پچھلے گناہوں کو گرا دیتا ہے 14 1
6 حج و عمرہ تمام اعمال سے افضل ہیں 16 1
7 یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرنے سے گناہوں کی معافی اور تنگدستی سے خلاصی حاصل ہونے کا بیان 17 1
8 حاجی کے لیے ہر قدم پر ثواب 19 1
9 حاجی کی اور جس کيلئے حاجی استغفار کرےمغفرت کر دی جاتی ہے 20 1
10 حجاج کرام اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے وفد ہیں اور ان کی دعا قبول کی جاتی ہے 22 1
11 مکہ مکرمہ سے پیدل حج کرنے کی فضیلت 23 1
12 حج و عمرہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کے لیےبمنزلۂ جہاد کے ہے 24 1
13 رمضان شریف میں عمرہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے 26 1
14 حاجی کے لیے اعمالِ حج ادا کرنے کی فضیلت کا بیان 30 1
15 سفرِ حج و عمرہ اور جہاد میں وفات پانے والے کی فضیلت 36 1
16 حج و عمرہ میں مال خرچ کرنے کا ثواب 38 1
17 تلبیہ پڑھنے کی فضیلت 39 1
18 بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کی ترغیب 40 1
19 دورانِ طواف لغو باتوں سے پرہیز کرنےکی اہمیت 42 1
20 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
21 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
Flag Counter