Deobandi Books

فضائل حج و عمرہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

5 - 44
فضائل حج و عمرہ کا مطالعہ بھی کرنا چاہئے۔تاکہ حج جیسے عظیم اسلامی رکن  جو بدنی و مالی عبادت کا مجموعہ ہے اس کے برکات صحیح معنی میں حاصل کر سکیں ۔
دوسرا رسالہ آدابِِ حج و عمرہ شامل کیا گیا ہے ۔ ان آداب کی روشنی میں حج و عمرہ کیا جا ئے تو اللہ تعالی سے امید ہے کہ حج مبرور اور عمرہ مقبولہ نصیب ہو جائے بعض حضرات حج و عمرہ و زیارت کے حاضری دیتے ہیں لیکن آداب سے بالکل دو ر ہو تے ہیں ، غیر شرعی وضع قطع اور انگریزی لباس اور ریاکاری  اور شہرت و نام نمود  و سیاحت کا جذبہ دلوں میں سمایا ہو تا ہے ۔ جو کہ ان کی حرکات سے ظاہر ہو تا ہے مثلا تصویر کشی اور سگریٹ نوشی ، اور بازاروں میں پھر نا ،  اور نظر کی حفاظت نہ کرنا اور اپنے کمروں میں جاکر ٹیلی ویزن پر ایسے پروگرام دیکھنا جو عام حالات میں جائز نہیں ہیں وغیرہ وغیرہ ۔  یہ سب ایسی حرکات ہیں جوکہ  حج و عمرہ اور زیارت کی روحانیت  حاصل ہو نے کے لئے مانع ہیں ۔ لہذا حرمین شریفین کی حاضری سے قبل یہاں کے آداب کا مطالعہ کرنا ضروری ہے تاکہ یہاں کے انوار و برکات  سے قلوب منور ہو جائیں ۔ اور عند اللہ مقبولیت حاصل ہو جائے ۔ 
تیسرا رسالہ احکام ِطواف شامل کیا گیا ہے ، ۔طواف وہ عظیم عبادت ہے ، جس سے خاص قرب الہی حاصل ہو تا ہے ، اور قلوب پر فیضان الہیہ کی بارش ہو تی ہے۔ اس عظیم عبادت کے بھی کچھ احکام و آداب ہیں ۔ ان کو ملحوظ رکھتے ہو ئے طواف کیا جائے تو صحیح معنی میں طواف طواف بنے گا ۔ اگر کوئی ان احکام و آداب کو ملحوظ نہ رکھے  تو عبادت کے بجائے بعض مرتبہ گناہ کا مرتکب ہو جا ئے گا۔ لہذا ضروری ہو ا کہ طواف کے آ داب و احکام کا بھی مطالعہ کیا جائے اور ان کو سیکھا جائے ۔
چوتھا رسالہ آب زمزم کے فضائل اور مسائل سے متعلق ہے ۔ یہ ایسا عظیم پانی ہے کہ اس کی اصل جنت سے جا ملتی ہے ۔ یہ عام پانی نہیں ، یہ تو سب جانتے ہیں کہ یہ خاص پانی ہے لیکن اس کے تفصیلی فضائل اور اس سے متعلقہ احکام شرعیہ کیا ہیں اس سے بہت سے لوگ بے خبر ہیں ۔ اور اکابر امت نے یہ پانی پیتے وقت کیا کیا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فضائل حج عمرہ 1 1
3 مقدمة المؤلف 4 1
4 حج مبرور کی فضیلت کا بیان 9 1
5 حج پچھلے گناہوں کو گرا دیتا ہے 14 1
6 حج و عمرہ تمام اعمال سے افضل ہیں 16 1
7 یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرنے سے گناہوں کی معافی اور تنگدستی سے خلاصی حاصل ہونے کا بیان 17 1
8 حاجی کے لیے ہر قدم پر ثواب 19 1
9 حاجی کی اور جس کيلئے حاجی استغفار کرےمغفرت کر دی جاتی ہے 20 1
10 حجاج کرام اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے وفد ہیں اور ان کی دعا قبول کی جاتی ہے 22 1
11 مکہ مکرمہ سے پیدل حج کرنے کی فضیلت 23 1
12 حج و عمرہ عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کے لیےبمنزلۂ جہاد کے ہے 24 1
13 رمضان شریف میں عمرہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے 26 1
14 حاجی کے لیے اعمالِ حج ادا کرنے کی فضیلت کا بیان 30 1
15 سفرِ حج و عمرہ اور جہاد میں وفات پانے والے کی فضیلت 36 1
16 حج و عمرہ میں مال خرچ کرنے کا ثواب 38 1
17 تلبیہ پڑھنے کی فضیلت 39 1
18 بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کی ترغیب 40 1
19 دورانِ طواف لغو باتوں سے پرہیز کرنےکی اہمیت 42 1
20 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
21 حجرِ اسود کو استلام کرنے کی فضیلت 44 1
Flag Counter