Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق ربیع الثانی 1435ھ

ہ رسالہ

14 - 15
اخبار جامعہ

ادارہ
	
علماء کرام کی آمد
22/صفر المظفر26 /دسمبر2013ء بروز جمعرات مولانا خان محمد ربانی صاحب او رحافظ عبدالقیوم نعمانی صاحب جامعہ تشریف لائے دارالاہتمام میں حضرت زید مجدہ سے ملاقات کی اور حافظ عبدالقیوم نعمانی نے سفر ہند کی تفصیلی کار گزاری حضرت زید مجدہ کو سنائی، اس موقعہ پر حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب، حضرت مولانا محمد انور صاحب ، حضرت مولانا خلیل احمد صاحب ، مولانا عمار خالد صاحب او رمفتی حماد خالد صاحب بھی موجو دتھے۔

حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کی مجالس علم وذکر
25/صفر29 دسمبر بروز اتوار بعد نماز عصر جامعہ کی مسجد میں مجلس علم وذکر منعقد ہوئی، اساتذہ ، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی،۔ ذکر خفی کے بعد حضرت زید مجدہ نے ذکر کی کثرت اور رحمانی جماعت اور شیطانی جماعت کے عنوان سے تفصیلی بیان فرمایا، دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

27/ صفر31 /دسمبر بروز منگل جامعہ فاروقیہ فیزII میں مجلس علم وذکر منعقد ہوئی جس میں حسب معمول پہلے ذکر الله او رپھر حضرت زید مجدہ نے حفظ وناظرہ کے طلبہ کو خوب محنت کرنے اور درجہ کتب کے طلبہ کو اپنی علمی استعداد قوی کرنے اور قبولیت حاصل کرنے کے لیے الله تعالیٰ کی طرف رجوع کی ترغیب دی۔

علماء کرام کی آمد
28/صفر یکم جنوری بروز بدھ جامعہ عمر کے مولانا عبدالرحمن، مولانا محمد ادریس کنڈیارو اور مولانا اسدالله صاحب جامعہ تشریف لائے اور دفتر اہتمام میں حضرت شیخ زید مجدہ سے ملاقات کی۔

29/ صفر2جنوری بروز جمعرات سری لنکا کے علماء کا ایک وفد جامعہ آیا، حضرت زید مجدہ کے درس حدیث میں شرکت کی او ردارالاہتمام میں حضرت شیخ زید مجدہ اور دیگر اساتذہ ٴ کرام سے ملاقات کی۔

دارالقرآن سہون میں بچوں کے حفظ قرآن کی تکمیل
29/ صفر2جنوری بروزجمعرات اساتذہ کرام، جامعہ دارالقرآن سہون سندھ (شاخ جامعہ فاروقیہ) تشریف لے گئے ، جہاں تین بچوں کا حفظ قرآن مکمل ہوا تھا، اساتذہ کا یہ سفر دوپہر کو شروع ہوا، مغرب سے قبل سہون پہنچے اور مغرب کے بعد ختم قرآن کی تقریب میں شریک ہوئے۔ حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب ، حضرت مولانامحمدحسین شاہ صاحب اور حضرت مفتی احمدخان صاحب نے بیان فرمایا اور حضرت مولانا محمدیوسف افشانی صاحب کی دعا پر یہ مبارک تقریب اختتام پذیر ہوئی، تقریب میں علماء ، طلباء کے علاوہ شہر کے معززین بھی شریک ہوئے۔ اس سفر میں حضرت مولانا محمد انور صاحب ، حضرت مولانا خلیل احمد صاحب، مفتی معاذ خالد صاحب اور شاہ منصور صاحب بھی تشریف لے گئے۔

حضرت شیخ زید مجدہ کی علالت
5/جنوری بروز اتوار حضرت شیخ زید مجدہ کی علالت کے سبب مجلس علم وذکر منعقد نہ ہو سکی البتہ جامعہ کی مسجد میں محلے کے ایک ساتھی کی صاحبزدی کی تقریب نکاح ہوئی۔ مولانا عبیدالله خالد صاحب نے نکاح پڑھایا۔

ناظم اعلیٰ وفاق کی آمد
8/جنوری بروز بدھ قاری محمد حنیف جالندھری صاحب ،ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان تشریف لائے اور حضرت شیخ زید مجدہ سے رہائش گاہ پر ملاقات کی او راہم امور پر مشاورت فرمائی، مولانا عبیدالله خالد صاحب اور مولانا عمار خالد صاحب بھی موجود تھے۔

جنوبی افریقہ کے معروف علم دین کی آمد
9/جنوری بروز جمعرات جنوبی افریقہ کے معروف عالم دین حضرت مولانا اسماعیل موسی صاحب جامعہ عمر کے علماء مولانا ادریس صاحب کنڈیارو، مولانا اسدالله صاحب اور مولانا عبدالرحمن صاحب کے ہمراہ تشریف لائے، حضرت زید مجدہ کے سبق میں شریک ہوئے بعد ازاں دفتر اہتمام میں حضرت زید مجدہ سے ملاقات فرمائی۔

جامعہ علوم اسلامیہ کے ناظم تعلیمات کی آمد
9/جنوری بروز جمعرات مولانا امدادلله صاحب ناظم تعلیمات جامعہ علوم اسلامیہ، بنوری ٹاؤن تشریف لائے اور دفتر اہتمام میں حضرت زید مجدہ سے ملاقات فرمائی۔

8-9/جنوری بروز بدھ، جمعرات جامعہ مرکز، فیزII اور تمام شاخوں میں شعبہٴ حفظ وناظرہ کے نصف سنوی امتحانات کا آغاز ہوا۔ دارالعلوم حسینیہ ، شہدادپور کے ممتاز اور نہایت تجربہ کار اساتذہ کرام نے تمام امتحانات لیے۔ الحمدلله ثم الحمدلله99 فی صد سے زائد طلبہ نے ”ممتاز“ کی تقدیر میں کامیابی حاصل کی الله تعالیٰ حضرت زید مجدہ، مولانا عبیدالله خالد صاحب ، مولانا محمد عبدالله صاحب، ناظم شاخ رفاہ عام، مفتی عمر فاروق صاحب ، نگران شعبہٴ حفظ فیزII وساکران اور مولانا عمار خالد صاحب نگران شعبہ حفظ وناظرہ مرکز ومسئول حفظ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی ان خدمات جلیلہ کو اپنی بار گاہ میں قبول فرمائیں۔ آمین

جامع مسجد محمد بن قاسم کی چھت کی تکمیل
10/جنوری بروز جمعة المبارک جامعہ فاروقیہ فیزII کی عظیم الشان جامع مسجد محمد بن قاسم کے مرکزی ہال کے پانچویں اور آخری مرحلے کی چھت کی بھرائی کا مرحلہ مکمل ہو گیا، فالحمدلله علی ذالک․

اساتذہ کرام کے مکانات
11/جنوری بروز ہفتہ جامعہ فاروقیہ فیزII میں اساتذہ کرام کے مکانات کے ایک بلاک کی پلنتھ کی بھرائی کا مرحلہ مکمل ہوا۔ دوسرے بلاک کی بنیادوں کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔ فالحمدلله علی ذالک․

جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن میں مشاورت
11/جنوری بروز ہفتہ حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن تشریف لے گئے اور مولانا امداد الله صاحب کے ساتھ اہم مشاورت میں شریک ہوئے۔

11/جنوری بروز ہفتہ حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب جامعہ فاروقیہ فیزII تشریف لے گئے، تعمیراتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا، بعد مغرب تمام اساتذہ اور مختلف شعبوں کے ذمہ داروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت فرمائی۔

اسباق کی بندش اور طویل مشاورت
13/ جنوری بروز پیر جامعہ میں نصف سنوی امتحانات35ھ کی تیاری کے لیے اسباق بند کر دیے گئے۔

آج صبح ساڑھے نو بجے اساتذہ کرام کا تفصیلی مشورہ ہوا جو بارہ بجے تک جاری رہا۔ مشورہ کے اہم نکات تھے امتحانات نصف سنوی، تعطیلات اور موبائل فون کا استعمال، چناں چہ تمام امور پر تفصیلی مشاورت او راہم فیصلے ہوئے۔

15/جنوری بروز بدھ حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب جامعہ فاروقیہ فیزII اور مسجد قباء ساکران شاخ جامعہ تشریف لے گئے ۔ حضرت مولانا مفتی عبدالباری صاحب اور حضرت مولانا مفتی سمیع الله صاحب ہمراہ تھے۔

ساکران میں مسجد قباء کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لیا، جو کہ آخر مراحل میں ہے اور نہایت پُرشکوہ اور خوب صورت منظر پیش کر رہی ہے۔ساکران سے واپسی پر یہ حضرات جامعہ فاروقیہ فیزII تشریف لائے بعد نماز عصر پورے جامعہ کا تفصیلی دورہ فرمایا اور بعد نماز مغرب اساتذہ کے ساتھ خوش گوار بیٹھک ہوئی رات کا کھانا بھی اساتذہ کرام کے ساتھ ہوا، عشاء کی نماز کے بعد واپسی ہوئی۔

واپس آتے ہوئے یہ حضرات جامعہ بنوریہ عالمیہ، سائٹ تشریف لے گئے او رحضرت مولانا مفتی محمد نعیم صاحب سے ملاقات فرمائی۔

16/جنوری بروز جمعرات جامعہ فاروقیہ، مرکز اور فیزII میں نصف سنوی امتحانات کا آغاز ہو گیا جو 23 جنوری بروز جمعراتک جاری رہیں گے اس کے بعد دس روزہ تعطیلات کا آغاز ہو گا اور ان شاء الله3/فروری بروز پیر سے جامعہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔

Flag Counter