Deobandi Books

ماہنامہ الابرار جولائی 2010

ہ رسالہ

3 - 14
مسلسل روضہ سرکارﷺ دیکھے
ایف جے،وائی(July 14, 2010)

جناب شاہین اقبال اثر

وہ کیا شاہوں کے پھر دربار دیکھے
جو طیبہ کے در و دیوار دیکھے

نظر آئے اسے کیا رونقِ دہر
جو شہرِ نور کے انوار دیکھے

جو دیکھا گلشن طیبہ تو جانا
مری کاغان سب بے کار دیکھے

جسے ہو دیکھنا دنیا میں جنت
شہِ ابرار کا دربار دیکھے

سخن حسان کا ہو جس کے آگے
وہ کیا ہم ایسوں کے اشعار دیکھے

جو محبوب خدا خود ناخدا ہوں
تو عاشق کیوں نہ بیڑا پار دیکھے

رہیں سرکارﷺ پر جس کی نگاہیں
وہ کیونکر جانب اغیار دیکھے

جو پیارے آقاﷺ کا بن جائے پیارا
وہ پیارے مولیٰ کا پھر پیار دیکھے

یہی چشم اثرؔ کا مدعا ہے
مسلسل روضۂ سرکارﷺ دیکھے

ظظظظظ
Flag Counter