Deobandi Books

ماہنامہ الابرار جولائی 2010

ہ رسالہ

14 - 14
خانقاہ اور جامعہ کے شب و روز
ایف جے،وائی(July 14, 2010)

مولانا ارشاد اعظم صاحب
ناظم تعلیمات جامعہ اشرف المدارس کراچی۔

ایک تعزیتی نشست

جامعہ کی مسجد جامع مسجد اشرف میں حضرت اقدس خواجہ خان محمد صاحب قدس سرہ کے حوالہ سے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جامعہ کے استاذ حضرت مفتی غلام محمد صاحب مدظلہم نے حضرت خواجہ صاحبؒ کی حیات اور دینی خدمات کا ذکر کیا اور بطور خاص تحفظ ختم نبوت کے حوالہ سے آپ کی فکر تڑپ اور مساعیٔ جمیلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے تمام طلباء کو حضرت کے لیے ایصال ثواب کی تلقین فرمائی۔

پروفیسر ابوالکلام صدیقی صاحب کا بیان

جناب ابوالکلام صدیقی صاحب جو گورنمنٹ کالج ملتان کے پروفیسر ہیں گذشتہ مہینے جامعہ میں تشریف لائے، پروفیسر صاحب تردید فرق باطلہ کے حوالہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ اسی حوالہ سے آپ نے طلباء سے ایک طویل خطاب فرمایا، بعد ازاں طلباء نے آپ سے میں مختلف سوالات کئے جن کے آپ نے تشفی بخش جوابات ارشاد فرمائے۔

ششماہی امتحان کا اجمالی نتیجہ

جامعہ اشرف المدارس کراچی کے شعبہ کتب للبنین کے ششماہی امتحانات ۱۴۳۱ھ کا اجمالی نتیجہ مندرجہ ذیل ہے:

اس امتحان ششماہی میں جامعہ کے ۸۱۴؍ طلباء میں سے ۱۲۳؍ طلباء درجہ ممتاز میں اور ۱۶۲؍ طلباء درجہ جید جداً میں اور ۱۶۵؍ طلباء درجہ جید میں اور ۸۲ طلباء درجہ مقبول میں کامیاب ہوئے اور ۵۲؍ طلباء اپنی ہی کاہلی اور غفلت کی وجہ سے فیل ہوگئے۔ جبکہ ۲۸؍ طلباء امتحانات سے غیر حاضر رہے۔

ششماہی امتحان میں شریک طلباء میں سے پورے جامعہ میں اول‘ دوم اور سوم آنے والے طلباء مندرجہ ذیل ہیں:۔

مدثر مصطفی خان ولد مبشر مصطفی خان درجہ ثالثہ (ب) ۱۰۰ فیصد نمبر حاصل کرکے اول، جبکہ عمر فاروق ولد علائو الدین درجہ ثالثہ (الف) ۳ئ۹۹ فیصد نمبر حاصل کرکے دوم اور یسین ولد محمد بلال درجہ رابعہ (ب) ۹ئ۹۸ فیصد نمبر حاصل کرکے سوم آئے۔

اپنے اپنے درجات میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء مندرجہ ذیل ہیں:۔

درجات

اول

دوم

سوم

تخصص فی الحدیث (اول)

محمد اشرف علی ولد عبدالعلی

محمد ضیاء الحق ولد محمد جعفر

محمد نور الحق ولد محمد جعفر

تخصص فی الافتاء

محمد اکمل ولد حاجی اﷲ ڈوایا

محمد محسن ولد عبدالرزاق

خالد محمود ولد عبدالستار طاہر

درجہ دورۂ حدیث

(۱) سجاد حسین ولد محمد اشرف/

(۲) عطاء اﷲ ولد شمس الحق

عبداﷲ ولد عبدالغفار

رحیم شاہ ولد امیر حسین

درجہ موقوف علیہ

نعیم اﷲ ولد بخت روخان

محمد یونس ولد عبدالرحمن

………

درجہ سادسہ

عبداﷲ ولد عبدالحبیب

عبداﷲ ولد محمد یعقوب

عبدالخالق ولد شاہ ولی

درجہ خامسہ

شہاب الدین ولد عبدالقدوس

محمد عبداﷲ شریف ولد رحمت اﷲ شریف

محمد طاہر ولد محمد فاروق

درجہ رابعہ (الف)

محمد زکریا ولد محمد حسین

محمود احمد ولد محمد ولی

محمد ظاہر ولد متول خان

درجہ رابعہ (ب)

یٰسین ولد محمد بلال

فیض الرحمن ولد نور محمد

ریاض الدین ولد غیاث الدین

درجہ ثالثہ (الف)

عمر فاروق ولد علائو الدین

بلال احمد ولد محبت حسین

عثمان علی ولد اکبر علی

درجہ ثالثہ (ب)

مدثر مصطفی خان ولد مبشر مصطفی خان

انوار حسین ولد امیر حسین

مشتاق احمد ولد قاری رب نواز

درجہ ثانیہ (الف)

احمد فراز ولد عبدالسلام

شفیع اﷲ ولد مولوی عبداﷲ

ریحان اﷲ ولد حاجی عرب خان

درجہ ثانیہ (ب)

محمد عدنان ولد محمد ایوب

راجہ عبیدالرحمن ولد راجہ تاج الدین

سعید الامین ولد بنیامین

درجہ اولیٰ (الف)

کاشف عمر ولد محمد عمر

محمود الحسن ولد مولوی عبدالرحمن

احمد علی ولد غفور خان

درجہ اولیٰ (ب)

محمد انور ولد محمد امین

عبدالواحد ولد داد محمد

محمد فرہاد اقبال ولد محمد اقبال محمود

درجہ اولیٰ (ج)

شرجیل احمد ولد عبدالواحد

مزمل مصطفی خان ولد مبشر مصطفی خان

عبدالغفار ولد عبدالرحمن

درجہ اولیٰ (معہد)

محمد مزمل ولد حسین

شاکر اﷲ ولد عبدالرحمن

محمد ہارون ولد احمد

درجہ متوسط (الف)

………

………

………

درجہ متوسط (ب)

محمد احمد ولد مولوی عبدالغفار

محمد اطہر ظہیرولد ظہیر احمد

محمد اسد اﷲ شریف ولد رحمت اﷲ شریف

درجہ ابتدائیہ (الف)

محمد قاسم ولد عبدالقیوم

نجیب اﷲ ولد محمد امین

محمد شاہ ولد صبغت اﷲ

درجہ ابتدائیہ (ب)

حافظ ذیشان ولد انارگل (مرحوم)

محمد اسامہ ولد محمد فیاض

محمد احسان اﷲ ولد قدرت اﷲ

سالانہ امتحان کا نظم

جامعہ اشرف المدارس کراچی میں ۱۴۳۱ھ کے سالانہ امتحانات ان شاء اﷲ العزیز ذیل میں دیئے گئے جدول کے مطابق ہوں گے۔

ایام مع تواریخ

معمولات

بدھ ۱۰؍ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ مطابق ۲۳؍ جون ۲۰۱۰ء

امتحانات سالانہ سے قبل تعلیم کا آخری دن

جمعرات ۱۱؍ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ مطابق ۲۴؍ جون ۲۰۱۰ء جمعہ ۱۲؍ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ مطابق ۲۵؍ جون ۲۰۱۰ء

امتحانات کی تیاری کے لیے اسباق بند

ہفتہ ۱۳؍ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ مطابق ۲۶؍ جون ۲۰۱۰ء

تا

پیر ۱۵؍ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ مطابق ۲۸؍ جون ۲۰۱۰ء

تقریری امتحانات

منگل ۱۶؍ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ مطابق ۲۹؍ جون ۲۰۱۰ء

تا

منگل ۲۳؍ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ مطابق ۶؍ جولائی ۲۰۱۰ء

تحریری امتحانات

درخواست دعا

گذشتہ مہینے ہمارے جامعہ کے استاذ حدیث اور جامع مسجد اشرف کے امام حضرت مولانا محمد اسحق صاحب مدظلہم کے سسر کا انتقال ہوگیا، نیز جامعہ ہی کے ایک دوسرے استاذ حضرت مولانا عمران صاحب کے سسر بھی وفات پاگئے اور ایک اور استاذ حضر ت جناب قاری حماد اﷲ صدیقی صاحب کے سمدھی بھی رحلت فرما گئے، انا ﷲ و انا الیہ راجعون، تمام قارئین سے مرحومین کے لیے دعائوں کی درخواست ہے۔

صاحبزادہ خلیل احمد صاحب مدظلہم کی آمد

۴؍ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ بمطابق ۱۷؍جون ۲۰۱۰ء بروز جمعرات جامعہ میں حضرت اقدس خواجہ خان محمد صاحب قدس سرہ کے صاحبزادہ حضرت جناب مولانا خلیل احمد صاحب مدظلہم (جو کہ حضرت خواجہ صاحب کے انتقال کے بعد حضرت کے تمام خلفاء کی اتفاق رائے سے خانقاہ سراجیہ کنڈیاں میانوالی کے سجادہ نشین مقرر ہوئے) تشریف لائے۔ انہوں نے جامعہ کی مختلف جگہوں کا معائنہ فرمایادرسگاہ کے معائنے کے دوران جامعہ کی تعلیمی فضاء کو دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے اور نا صرف مسرت کا اظہار فرمایابلکہ نمائش چورنگی پر واقع عالمی مجلس تحفظ نبوت کے دفتر پہنچ کر بھی وہاں جامعہ کے حوالے سے ارشاد فرمایا کہ ’’آج ہم نے دیکھا کہ مدرسہ کیسا ہوتا ہے‘‘۔ اﷲ تعالیٰ صاحبزادہ موصوف کے علم و عمل میں خوب برکتیں نصیب فرمائے‘ آمین۔

ژژژژژ
Flag Counter