Deobandi Books

ماہنامہ الابرار جولائی 2010

ہ رسالہ

2 - 14
تو آخری امید توہی پہلی آس ہے
ایف جے،وائی(July 14, 2010)

جناب شاہین اقبال اثر

جو جسم و جاں کے ساتھ ہے شہِ رگ کے پاس ہے
سوچو تو اس کی ذات بعید از قیاس ہے

دل کی نظر سے خالقِ دل پر نظر کریں
اہلِ نظر سے میرا یہی التماس ہے

ہر چیز سے عیاں ہے وہ ہر چیز میں نہاں
پتوں میں اس کا رنگ ہے پھولوں میں باس ہے

دیتی ہے عقل ہفت حجابات کی خبر
اور عشق کا ہے دعویٰ کہ تو بے لباس ہے

اس عالمِ سراب میں سیراب ہے وہی
جو تجھ کو ڈھونڈتا ہے جسے تیری پیاس ہے

تو ہی تو میرا اول و آخر ہے کارساز
تو آخری امید تو ہی پہلی آس ہے
Flag Counter