Deobandi Books

تعمیر کعبہ اور تعمیر قلب کا ربط

ہم نوٹ :

21 - 34
بسطامی اور امام غزالی نہ بنے رہو، میں نفس کی محبت غیر اﷲ کے لیے کہہ رہا ہوں، نامحرم عورتیں، سالیاں، چچازاد بہنیں، خالہ زاد بہنیں ان سب سے دور ہی رہو، ان سے غیر ضروری بات چیت کرنا اور ان کو دیکھنا حرام ہے، ان سے شرعی پردہ ہے۔ اور بھابھی تو بہت خطرناک ہے۔
ایک انصاری صحابی نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم سے پوچھا کہ شوہر کے بھائی سے پردہ ضروری ہے یا نہیں تو آپ نے فرمایا کہ شوہر کا بھائی تو موت ہے موت۔ یہ بات حدیث میں ہے،حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:
فَقَالَ رَجُلٌ مِّنَ الْاَنْصَارِ یَا رَسُوْلَ اللہِ اَفَرَاَیْتَ الْحَمْوَ ، قَالَ الْحَمْوُ الْمَوْتُ12؎
 کہ شوہر کا بھائی تو موت ہے یعنی عورتیں جتنا موت سے ڈرتی ہیں اتنا ان سے ڈریں۔ ان سے احتیاط کرو اور دل کی پاسبانی بھی کرو      ؎
نہ کوئی راہ پاجائے  نہ کوئی غیر آ جائے
حریمِ  دل کا احمد اپنے ہر دم پاسباں رہنا
یہ مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃاﷲ علیہ کا شعر ہے۔ اور رہ گیا مجاہدہ تو وہ تو ہوگا، آپ کو حسینوں سے دور رہنے میں تکلیف تو ہوگی لیکن مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں    ؎
سنو یہ بات میری گوشِ دل سے جو میں کہتا ہوں
میں  ان  پر مرمٹا  تب  گلشنِ  دل  میں بہار آئی
گوشِ دل کے معنیٰ ہیں دل کے کان۔ جب خدا پر جان دینے کا ارادہ کرو گے کہ چاہے گناہ چھوڑنے میں جان بھی نکل جائے ہم ان شاء اﷲ تعالیٰ اس کی کوشش کریں گے تب اﷲ تعالیٰ دل کے گلشن میں لطف و بہار پیدا کریں گے۔ خالقِ گلشنِ بہار غیرفانی بہار دیتا ہے، ایسی بہار دیتا ہے جس کو خزاں نہ چھوسکے۔ اس کو بھی مولانا شاہ محمد احمد صاحب اپنے شعر میں فرماتے ہیں     ؎
پا  نہیں  سکتی  اسے  ہرگز   خزاں
گلستاں  ہے  عشق   کا    یہ   گلستاں
_____________________________________________
12؎    جامع الترمذی:220/1، کتاب الرضاع، باب ماجاءکراھیۃ الدخول علی المغیبات،ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ شریفہ میں حضرت ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کو ساتھ ساتھ بیان نہ کرنے کی وجہ 6 1
3 قلوبِ عارفین پر اﷲ تعالیٰ کی نئی نئی شانوں کا ظہور 8 1
4 سِیْمَا کی تفسیر 8 1
5 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا الخ کی تفسیر میں دونوں پیغمبروں کی شانِ عبدیت 9 1
6 اخلاص صرف صحبتِ اہل اﷲ سے نصیب ہوتا ہے 10 1
7 رذائلِ نفسانیہ کے علاج کی اہمیت 11 1
8 آیتِ شریفہ میں اسمِ اعظم سَمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ نازل ہونے کا راز 13 1
9 گناہ سے بچنے کے لیے اسبابِ گناہ سے دوری ضروری ہے 17 1
10 عشقِ مجازی کے متعلق حضرت حکیم الامت کے تین قیمتی جملے 19 1
11 تعمیرِ کعبۂ قلب 22 1
12 تعمیرِ قلب کا مدار تزکیہ پر ہے اور تزکیہ کی تفسیر 24 1
13 تزکیہ کی پہلی تفسیر…قلوب کو عقائدِ باطلہ اور غیر اﷲ سے پاک کرنا 24 12
14 بدنظری کے منحوس اثرات کی مثال 26 12
15 تزکیہ کی دوسری تفسیر… نفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرنا 27 12
16 تزکیہ کی دوسری تفسیر… نفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرنا 27 12
17 تزکیہ کی تیسری تفسیر… اجسام کو نجاستوں اور بُرے اعمال سے پاک کرنا 27 12
18 عَزِیْزٌو حَکِیْمٌ کی تفسیر 27 1
Flag Counter