تعمیر کعبہ اور تعمیر قلب کا ربط |
ہم نوٹ : |
|
جانتا ہے اور قدرت رکھتا ہے، کائنات میں کوئی بھی ایسا نہیں جو ہمارے دل کو آرام سے رکھ سکے، ماں باپ بھی نہیں کیوں کہ ان کو قدرت بھی نہیں ہے اور علم بھی نہیں ہے۔ مان لو کہ تم کو کوئی تکلیف ہے، اب ماں باپ کو کچھ خبر ہی نہیں اور خبر بھی ہو جائے تو تکلیف دور کرنے کی قدرت نہیں ہے۔ کسی کے بیٹے کے گردے میں پتھری پڑی ہے، بیٹا چِلاّرہا ہے، پیشاب نہیں اُتر رہا ہے ماں باپ کیا کرلیں گے؟ لڑکا جس تجارت میں ہاتھ لگاتا ہے اس میں گھاٹا آجاتا ہے، ماں باپ کہاں تک پیسہ دیں گے۔ اس لیے کہتا ہوں کہ ہمارے دل کو اﷲ سے بڑھ کر چین سے رکھنے کی قدرت اور علم کسی کو نہیں ۔ ایک واقعہ سنا چکا ہوں کہ کعبہ شریف میں ایک بچہ گم ہوگیا تھا، کعبہ ایسی جگہ ہے کہ جہاں ساری دنیا کی مسلمان مائیں آتی ہیں، الجزائر، مراکش، انڈونیشیا، تیونس، برما، ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش غرض تمام دنیا کی عورتوں نے اس کو گود میں لے لیا اور چپ کرانے کی کوشش کی، یہ میرے سامنے کا واقعہ ہے، چشم دید واقعہ بتاتا ہوں کہ وہ بچہ چِلّا چِلّا کر مرنے کے قریب ہوگیا، جب اس کی اصلی ماں آئی اور اس نے گود میں لیا تب چپ ہوا اور چین پاگیا۔ میں یہی کہتا ہوں کہ ساری کائنات ہمیں گود میں لے کر آرام پہنچائے لیکن آپ اور ہم چین نہیں پائیں گے جب تک اﷲتعالیٰ کی رحمت ہمیں اپنی آغوش میں نہ لے لے اور اﷲ کی رحمت ملتی ہے تقویٰ سے، گناہوں کے چھوڑنے سے، اﷲ کی یاد سے اور خدا کے عاشقوں اور اہل اﷲ کی صحبتوں سے، اﷲ کی رحمت اس کی ناراضگی سے نہیں ملے گی، ناراضگی کے اعمال کو چھوڑنے سے ملے گی۔ ایک شخص کسی کو ایک گھنٹہ شامی کباب کھلائے، ساتھ میں رس ملائی بھی دے رہا ہو اور بوتل بھی پلائے،اس کی رغبت کی سب چیزیں کھلائے مگر بعد میں تین دن تین رات کھوپڑی پر جوتے مارے اور پھر پوچھے کہ اب تو کبھی رس ملائی اور شامی کباب نہیں کھاؤ گے؟ تو وہ کہے گا کہ توبہ ہے، لاحول ولا قوۃ اب تو کبھی تیرے گھر کا رُخ بھی نہیں کروں گا، تو نے ایک گھنٹہ رس ملائی اور شامی کباب کھلایا اور بہتّر گھنٹے یعنی تین دن تین رات مجھ کو بند کرکے میری کھوپڑی پر نعل دار جوتے سے پٹائی کی جس میں نیچے لوہا لگا ہوتا ہے، میرا تو سارا سر گنجا ہوگیا، فارغ البال ہوگیا، سارے بال اڑ گئے، خدا بچائے تم لوگوں سے۔