Deobandi Books

نسبت مع اللہ کی شان و شوکت

ہم نوٹ :

24 - 26
گناہوں کا زہر کھانے کا نقصان
میرے شیخ فرماتے تھے کہ اگر کسی پودے کے پاس آگ جلا دو تو کئی سال لگ جائیں گے وہ ہرا بھرا نہیں ہوگا ایسے ہی جو گناہ کرلیتا ہے وہ اپنی نسبت کے پودوں کو آگ لگا دیتا ہے، بہت توبہ اور برسوں لگ جائیں گے تب کہیں جاکے تعلق مع اﷲ کا درخت ہرا بھرا ہوگا۔ معافی تو اسی وقت ہوجائے گی، معافی میں دیر نہیں لگتی لیکن تعلق مع اﷲ کا وہ ہرا بھرا درخت گناہوں سے جل جاتا ہے۔ اس لیے بزرگوں نے فرمایا کہ گناہوں کے زہر سے بچو۔
حکیم الامت فرماتے ہیں کہ جعلی خانقاہوں میں بس جمعرات کی بریانی کھلا دی اور ضربیں لگوادیں اور خانقاہ کا حق ادا ہوگیا، ہماری تھانہ بھون کی خانقاہ وہ خانقاہ ہے جہاں ہرسانس میں ایک غم دیا جاتا ہے، جائزناجائز کا، سالک کو یہ فکر ہوجائے کہ مجھ سے کوئی کام ایسا تو نہیں ہوا جس سے اﷲ تعالیٰ ناراض ہوگئے ہوں۔جس کوہروقت جائز ناجائز کا غم نہ ہو وہ سالک ہی نہیں۔ جتنا ضروری ذکر اﷲ ہے اس سے زیادہ ضروری گناہوں سے اپنے کو بچانا ہے۔
دیکھیے اگر محمد علی کلے کو لاہور میں مقابلہ کرنا ہو تو اکیاون مرغی کا سوپ پلادو اور دیسی گھی میں اکیاون انڈے تل کر کھلادو لیکن اس میں تھوڑا سا زہر بھی ملادو، اسی دن اکھاڑے میں ہار جائے گا۔ تو  گناہوں کا زہر بھی نفس و شیطان سے ہرادیتا ہے۔ تو یہ تین اعمال جو کرے گا آج بھی ولایت کے اسی درجے پر پہنچے گا جس کا اﷲ تعالیٰ نے قیامت تک کے لیے وعدہ کیا ہوا ہے یعنی اولیائے صدیقین جس کا دروازہ قیامت تک کھلا ہوا ہے۔
بس اب دعا کیجیے! اﷲ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے، اﷲ ہم سب کو اﷲ والا بنا دے، تقویٰ والا بنا دے، اﷲ والی زندگی عطا فرما دے، گناہوں کو چھوڑنے کی توفیق دے دے، ہمارے اسلاف اور اولیائے صدیقین کے درجے تک اﷲ ہم سب کو پہنچا دے اور ہماری دنیا وآخرت بنادے، ہرغم اور فکر کو خوشیوں سے تبدیل فرمادے، روحانی و جسمانی بیماریوں کو صحتِ روحانی اور صحتِ جسمانی سے تبدیل فرمادے اور ساری جائز تمنائیں پوری فرما دے۔
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا  اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ،یَا ذَ الْجَلَا لِ وَالْاِکْرَامِ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
Flag Counter