Deobandi Books

نسبت مع اللہ کی شان و شوکت

ہم نوٹ :

17 - 26
تک جیتا رہوں گا؟ ڈاکٹروں نے کہا کہ آٹھ دس سال گاڑی اورچل سکتی ہے فرمایا کہ اگر پیتا رہوں گا اور آٹھ دس سال کے بعد مروں گا تو خدا کے غضب اور قہر کے سائے میں مروں گا، اس سے بہتر ہے کہ توبہ کی برکت سے خدائے تعالیٰ کی رحمت کے سائے میں مروں، شراب چھوڑنے سے اگر جگر کو موت آتی ہے تو میرے دل وجگر اس اﷲ پر قربان اور فدا ہیں۔ میں اﷲ کی رحمت کے سائے میں ابھی مرنا پسند کرتا ہوں، مجھے ایسی زندگی نہیں چاہیے جس سے اﷲ تعالیٰ  ناراض ہوں۔ میرا ایک اردو شعر ہے کہ جب نفس و شیطان کہے کہ یہ گناہ کر لو بڑا مزہ آئے گا تو نفس وشیطان کو جواب دینے کے لیے اختر کایہ شعر یا د کر لیجیے   ؎
میں  ایسی  لذتوں  کو  قابلِ   لعنت   سمجھتا   ہوں
کہ جن سے رب میرا  اے دوستو ناراض  ہوتا  ہے
تو حضرت تھانوی کی دعا کی برکت سے جگر صاحب حج  کر آئے، وہیں داڑھی رکھ لی جو بمبئی تک آتے آتے بڑی ہوگئی، ماشاء اﷲداڑھی بڑھی بھی بہت تیزی سے ، یہ عجیب معاملہ ہے کہ ایسے رِند جب اﷲ کے راستے میں آتے ہیں تو بہت تیزی سے ترقی کرتے ہیں، خواجہ صاحب نے کیا خوب شعر کہا ہے     ؎
نیا   توبہ   شکن   جب   داخلِ    مے  خانہ  ہوتا   ہے
نہ  پوچھو  رنگ  پر   پھر کس  قدر  مے خانہ ہوتا ہے
جگر صاحب نے بمبئی پہنچ کر آئینے میں داڑھی دیکھی، اُس وقت پاکستان ہندوستان ایک تھا، ہندوستان کے لوگ بمبئی سے حج کرنے جاتے تھے، تو جگر صاحب نے داڑھی دیکھ کر یہ شعر کہا  ؎
چلو  دیکھ  آئیں  تماشا  جگر  کا
سنا  ہے  وہ  کافر  مسلمان  ہوگا
صحبتِ اہل اﷲ کا نفع کامل نفس کو مٹانے سے حاصل ہوتا ہے
عبد الحفیظ شاعر جن کا مجموعۂ کلام دیوانِ حفیظ کے نام سے ہے، انہوں نے حضر ت ڈاکٹرعبد الحی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ سے کہا کہ حضرت آپ کیسے بزرگ بن گئے آپ تو وکالت 
Flag Counter