Deobandi Books

اللہ تعالی کا پیغام دوستی

ہم نوٹ :

7 - 26
اللہ تعالیٰ کا پیغامِ دوستی
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ  الصّٰدِقِیۡنَبندوں کے خواب و خیال سے بالاتر نعمت
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے ایمان والو! تم تو خواب میں بھی نہیں دیکھ سکتے تھے کہ ہم تم کو اپنا ولی بنانا چاہتے ہیں۔ تمہارے خواب و خیال میں بھی نہیں آسکتا کہ اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی ذات ماں کے حیض اور باپ کی منی کے نطفۂ ناپاک سے پیدا کرکے اور ایک انسانی شکل تخلیق دے کر پھر اس کو اپنا دوست بھی بنالے۔ دنیاوی بادشاہ کسی معمولی آدمی کو اپنا       دوست کہتے ہوئے شرماتے ہیں کہ یہ ہمارے میل کے نہیں ہیں، ان کی ہماری میچنگ (Matching) نہیں ہے، میں ان کو کیسے اپنا دوست کہوں، مگر میرے اللہ کی انتہائی مہربانی، انتہائی ذرّہ نوازی، انتہائی شفقت و محبت ہے کہ خالق ہو کر اِتَّقُوا اللہَ فرماکر پیغامِ دوستی دے رہے ہیں کہ تم تو پہل نہیں کرسکتے تھے کیوں کہ  تمہارے خواب و خیال اور وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا تھا لیکن ہمارا کرم اس بات کا متقاضی ہوا کہ ہم تمہیں اپنا دوست کہیں۔ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو، گناہوں سے بچو، نافرمانی سے بچو تو ہم تم کو صرف گناہ چھوڑنے پر اپنا         تاجِ ولایت عطا کردیں گے، ہم یہ بھی نہیں کہتے کہ تم لمبے چوڑے وظیفے پڑھو، بس صرف فرض واجب، سنتِ مؤ کدہ ادا کرلو، باقی بس گناہ سے بچو، میری نافرمانی نہ کرو تو تم میرے دوست ہو کیوں کہ  میرے نافرمان میرے ولی نہیں ہوسکتے۔ اگر میرا ولی بننا ہے تو بس گناہوں
_____________________________________________
1؎  التوبۃ : 119
Flag Counter