Deobandi Books

اللہ تعالی کا پیغام دوستی

ہم نوٹ :

6 - 26
عرضِ مرتب
محبیّ و محبوبی مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرتِ اقدس مولانا شاہ محمد اختر صاحب اَطَالَ اللہُ ظِلَّھُمْ عَلَیْنَا نے اس سال ماہ اپریل ۲۰۰۲؁ء میں جنوبی افریقہ سمیت افریقہ کے چار مُلکوں کا تبلیغی سفر فرمایا اور اس ناسازئ طبع اور معذوری کی حالت میں جس مشقّت کا تحمل فرمایا وہ حضرتِ اقدس کی کرامت ہے، کسی عام آدمی کے بس کی بات نہ تھی۔
مولانا نذیر لونت صاحب جو محی السُنّہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب مدظلہم العَالی سے بیعت ہیں جب کراچی کے مدرسہ نیو ٹاؤن میں تعلیم حاصل کررہے تھے پابندی سے خانقا ہ آتے تھے۔ تعلیم سے فارغ ہوکر اپنے وطن موزمبیق واپس چلے گئے جنوبی افریقہ کے اسفار کے دوران ہر سال حضرت مرشدی دام ظلہم العَالی کو موزمبیق کی دعوت دیتے تھے لیکن سفر کا اتفاق نہ ہوسکا۔ اس بار حضرت والا نے فرمایا کہ ان شاء اللہ اس سال ضرور موزمبیق جائیں گے۔ چناں چہ ۲۰؍صفرالمظفر ۱۴۲۳؁ھ مطابق ۲؍مئی ۲۰۰۲؁ء بروز جمعرات دوپہر کو جوہانسبرگ ایئرپورٹ سے موزمبیق روانگی ہوئی اور تین بجے موزمبیق کے دارالحکومت  موپوٹو (Mopotu) آمد ہوئی۔
پیش نظر وعظ ’’اللہ تعالیٰ کا پیغامِ دوستی‘‘ جو عشق و محبت میں ڈوبا ہوا ہے۔ موزمبیق کے دارالخلافہ موپوٹو (Mopotu) میں ۲؍مئی ۲۰۰۲؁ء کو بعد مغرب میزبان مولانا نذیر لونت صاحب کے مکان پر حضرت والا نے بیان فرمایا اور مولانا موصوف کا نوجوان عیسائی مُلازم حضرت مرشدی مدظلہم العالی کے دستِ مُبارک پر مُشرف بہ اسلام ہوا۔
مرتب:
یکے از خدام
عارف باللہ حضرت  اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم
Flag Counter