Deobandi Books

اللہ تعالی کا پیغام دوستی

ہم نوٹ :

13 - 26
تصدیق رسالت کے بغیر توحید قبول نہیں
تم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا سمجھتے ہو، ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بغیرتمہارا کلمہ بھی پورا نہیں ہوگا۔ اگر کروڑوں دفعہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھو لیکن مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ نہ پڑھو تو تم کافر مروگے، جہنم میں جاؤگے۔ اس لیے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ساتھ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ لگانا فرض ہے۔ یہ مستحب اور نفل نہیں ہے، فرض ہے۔ جتنالَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ضروری ہےاتنا ہی مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ کہنا بھی ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ4؎  ہم نے آپ کا نام بلند کردیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یارسول اللہ      (صلی اللہ علیہ وسلم)! اس آیت کی تفسیر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے مجھ سے فرمایا کہ اِذَا ذُکِرْتُ ذُکِرْتَ مَعِیْ5؎ جب میرا ذکر ہوگا تو تیرا بھی ذکر کیا جائے گا، جب میرا نام لیا جائے گا تو میرے نام کے ساتھ تیرا نام بھی لیا جائے گا۔ قیامت تک جب اذانوں میں اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ  کہا جائے گا تو اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ بھی کہا جائے گا اور اگر آپ کا نام نہ لیا گیا تو اذان ہی نہیں ہوگی۔ چناں چہ علماء اور غیرعلماء سب جانتے ہیں، یہ مسئلہ جز ایمان ہے کہ چاہے کوئی قرآن شریف پڑھے، کلمہ پڑھے یا کوئی عبادت کرے مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہ لے، آپ پر ایمان نہ لائے، آپ کی عظمت و محبت اس کے دل میں نہ ہو تو وہ کافر ہے اور اگر اسی حالت میں مرا تو کافر مرے گا۔ خوب سمجھ لو، خوب سمجھ لو۔ توحید کا دعویٰ کرنے والے خوب سمجھ لیں کہ تصدیق رسالت کے بغیر توحید مکمل نہیں، قبول نہیں۔ (مولانا نذیر لونت صاحب نے پرتگالی زبان میں ترجمہ کیا۔)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کے ساتھ صحابہ رضی اللہ عنہم      کی محبت و جاں نثاری
ارشاد فرمایا کہ جب مکہ فتح ہوگیا تو اسبابِ ہجرت ختم ہوگئے، لیکن وفاداری بھی کوئی چیز 
_____________________________________________
4؎  الم نشرح:4کنزالعمال:405/11(31891) باب فی فضائل متفرقۃ،مؤسسۃالرسالۃ۔روح المعانی:169/30،  الانشراح(4)، مطبوعۃ، بیروت
Flag Counter