Deobandi Books

اللہ تعالی کا پیغام دوستی

ہم نوٹ :

19 - 26
صلی اللہ علیہ وسلم کا درجہ اسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نے بھی اپنے رسول کی مرضی کی رعایت فرمائی۔یہ دلیل ہے کہ مدینہ والوں کی شفاعت پہلے ہوگی۔ جو لوگ مدینہ میں مریں گے وہ        سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت پائیں گے۔لیکن یہ فضیلت مدینہ کی موت کی ہے، لیکن اگر مدینہ سے باہر مرے تو وہاں لاش بھیجنا جائز نہیں ہے، اسی لیے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دعا مانگی:اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِیْ شَہَادَۃً فِیْ سَبِیْلِکَ وَاجْعَلْ مَوْتِیْ فِیْ بَلَدِ رَسُوْلِکَ11؎ اے اللہ! مجھے اپنے راستے میں شہادت نصیب فرما اور مدینہ کی موت نصیب فرما۔ اس لیے وَاجْعَلْ مَوْتِیْ فرمایا وَاجْعَلْ قَبْرِیْ نہیں فرمایا۔ اس میں بہت راز ہے۔ اگر قَبْرِیْ فرماتے تو لوگ مرتے کہیں اور وصیت کرجاتے کہ ہمیں مدینہ شریف لےجاکر دفن کرنا۔ اس لیے وَاجْعَلْ مَوْتِیْ فِیْ بَلَدِ رَسُوْلِکَ فرمایا کہ جب مدینہ میں مروں گا تو مدینہ ہی میں دفن کریں گے۔ معلوم ہوا کہ جو مدینہ میں مریں گے ان ہی کو سب سے پہلے شفاعت ملے گی، اس لیے باہر سے مدینہ لاش بھیجنا جائز نہیں۔ اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مدینے کے قبرستان کی شفاعت کرکے فارغ ہوجاؤں گا تب مکہ شریف کی شروع کروں گا۔ مکہ شریف کے قبرستان کو درجۂ ثانوی رکھا، آخر آپ رسولِ کریم ہیں اور کریم اپنے پڑوسیوں کا پہلے خیال رکھتا ہے اور اس کے بعد پھر مکہ شریف، پھر سارے عالم میں جس کے مقدر میں آپ کی شفاعت ہوگی، مگر بعض لوگ ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے رسول کی شفاعت سے محروم ہوں گے، وہ کون لوگ ہیں جن پر لعنت فرمائی مثلاً آپ نے قومِ لوط کا عمل کرنے والے پر لَعَنَ اللہُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوْطٍ، جو قومِ لوط کا عمل کرے اس پر اللہ کی لعنت ہو مگر اس میں تائبین مستثنیٰ ہیں جو توبہ کرلیں، مگر طبیعت چل جاتی ہے، جن کی عادت خراب ہوتی ہے، اس لیے ان کو وساوس سے بھی پناہ مانگنی چاہیے۔ اے اللہ! مجھے پناہ نصیب فرما ان اعمال سے جن پر آپ نے لعنت فرمائی ہے اور ان اعمال کے وسوسوں سے بھی بچائیے۔
حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تصدیق رسالت کا واقعہ
حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سولہ سال کے تھےاورحضورصلی اللہ علیہ وسلم
_____________________________________________
11؎  صحیح البخاری:253/1(1890) باب کراھیۃ النبی ان تعری المدینۃ،المکتبۃ المظہریۃ
Flag Counter