Deobandi Books

اللہ تعالی کا پیغام دوستی

ہم نوٹ :

17 - 26
میں سارے عالم کے لیے دعا کررہا ہوگا اور آپ کی نظر اس پر پڑگئی کہ یہ اپنے وقت کا غوث ہے تو اس وقت کتنی شرمندگی ہوگی اور کتنا خوف ہوگا کہ اللہ کا کتنا غضب اور کتنی لعنت مجھ پر برسے گی کہ اللہ کے اتنے پیارے بندے کے ساتھ میں نے بدفعلی کی، میں کتنا بدقسمت اور محروم ہوں، کتنا خوف ہوگا کہ مجھ پر اللہ کا جو غضب نازل ہوجائے کم ہے۔
بتاؤ! یہ مراقبہ کیسا ہے؟ مفید ہے یا نہیں؟ (احقر راقم الحروف اور دیگر سامعین نے عرض کیا کہ حضرت عجیب  وغریب مراقبہ ہے، دل خوف سے دہل گیا۔ اس مراقبہ کا استحضار رہے تو آدمی اس خبیث فعل میں مبتلا نہیں ہوسکتا۔) فرمایا کہ بس نظر بچاؤ۔ جسے دیکھ کر لالچ معلوم ہو تو فوراً اپنی نظر بچاؤ اور سوچو کہ یہ ہمیشہ لڑکا نہیں رہے گا۔ اگر یہ قطب، ابدالِ وقت اور صاحبِ کرامت ہوگیا اور آج لڑکا سمجھ کر اس کے ساتھ منہ کالا کرلیا تو اللہ کی کتنی لعنت برسے گی، کتنا غضب نازل ہوگا کہ ہمارے پیاروں کے ساتھ تم بدفعلی کرتے تھے۔ بتاؤ پھر کہاں جاؤگے، اللہ کے غضب سے کیسے بچوگے، کتنا خوف ہوگا کہ میں نے اللہ کے ایسے پیارے بندے کے ساتھ بدفعلی کی ہے، اللہ کہیں مجھ سے انتقام نہ لے۔ بس اللہ کے غضب کو یاد کرو اور نظروں کی حفاظت کرو۔ جو نظر کی حفاظت کرے گا بدفعلی سے محفوظ رہے گا۔ بدنظری وہ آٹومیٹک زینہ ہے جو بدنظری کی آخری منزل یعنی بدفعلی تک پہنچادیتا ہے۔اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جو اپنے کرم سے ایسے مضامین عطا فرماتا ہے۔ سوچ لو کہ شاید ہی کوئی پیر یہ مراقبہ بتائے۔ اللہ کا شکر ادا کرو کہ اللہ نے میرے اوپر کیسا کرم کیا ہے، کیا انعامات نازل فرمائے ہیں۔ یہ باتیں شاید ہی کہیں ملیں۔ شاید بھی دعویٰ توڑنے کے لیے کہتا ہوں ورنہ کسی عالم سے سنا ہے یہ مراقبہ؟ سوچ لو کہ اللہ تعالیٰ نے عشقِ مجازی سے بچنے کا پی ایچ ڈی کا کورس پڑھانے کے لیے مجھ کو مقرر کیا، لیکن یہ سب میرے بڑوں کا فیض، اُن ہی کی جوتیوں کا صدقہ ہے۔
اللہ تعالیٰ کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا درجہ ہے
بس یہی کہتا ہوں کہ ہوشیار ہوجاؤ، اللہ کے قانون کی اتباع میں اپنی کامیابی سمجھو اور اپنے نفس کی خواہشات کی کامیابی میں اپنی خرابی، بربادی اور تباہی سمجھو اور اس واقعے میں عبرت ہے کہ شیطان نے چھوٹی چیز کو بڑی چیز دکھانے کی کوشش کی ورنہ اللہ کے رسول
Flag Counter