Deobandi Books

اللہ تعالی کا پیغام دوستی

ہم نوٹ :

16 - 26
اَمرد پرستی سے بچنے کا ایک عجیب اور مفید مراقبہ
ابھی ایک نیا مضمون دل میں آیا ہے جو اَمرد پرستی سے بچنے کا ایک مفید اور عجیب مراقبہ ہے، لیکن مراقبہ اس وقت مفید ہوگا جب پہلے نظر بچاؤ، پھر مراقبہ کرو، کیوں کہ دیکھنا بدنظری ہے اور بدنظری پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے۔ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
لَعْنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِاللہ لعنت کرے بدنگاہی کرنے والے پر اور جو خود کو بدنگاہی کے لیے پیش کرے۔ معلوم ہوا بدنگاہی موجبِ لعنت ہے اور لعنت کے معنیٰ ہیں اللہ کی رحمت سے دوری۔ تو رحمت اور لعنت جمع نہیں ہوسکتیں لہٰذا پہلے نظر بچاؤ پھر یہ سوچو، مراقبہ کرو کہ جس لڑکے کی طرف آج میلان ہورہا ہے اگر خدانخواستہ بدنظری کرلی تو بدنظری کی لعنت الگ ملی اور اس بدنگاہی کی نحوست سے اگر اس کے ساتھ منہ کالا کرلیا تو کل کو یہ لڑکا ابدال ہوسکتا ہے کہ نہیں؟ غوث ہوسکتا ہے یا نہیں؟ قطب الاقاطیب، قطب العالم اور تمام اولیاء کا سردار ہوسکتا ہے یا نہیں؟ جو اللہ کا پیارا ہوتا ہے وہ بچپن ہی سے پیارا ہوتا ہے، وہ خالی مستقبل ہی میں پیارا نہیں ہوتا کیوں کہ اللہ ہر ایک کے بارے میں جانتا ہے کہ اس کا حال کیا ہے، ماضی کیا ہے، اور یہ مستقبل میں کیا ہوگا۔     ہر ایک کے ماضی، حال اور مستقبل کا اللہ کو علم ہے۔ جو آدمی مستقبل میں غوث، ابدال اور قطب ہونے والا ہے وہ اللہ کے علم میں پہلے ہی سے ہوتا ہے، جو جوانی میں قطب الاقطاب ہونے والا ہے اللہ کے علم میں وہ بچپن ہی سے ہوتا ہے۔ یہی لڑکے تو اللہ والے ہوجاتے ہیں۔ بتاؤ! اس کا امکان ہے یا نہیں؟ اگر معلوم ہوجائے کہ یہ لڑکا غوث ہے، تو کسی کی ہمت پڑے گی اس کے ساتھ بدفعلی کرنے کی؟ پس بچپن میں کسی کو مفعول بنالینا، بدفعلی کرنا، اغلام بازی کرنا انتہائی بدمعاشی، کمینہ پن اور بدبختی ہے اور ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے نزدیک کتنا مبغوض ہوگا۔
پس جب کسی لڑکے کی طرف میلان ہو تو سوچو کہ آج اس لڑکے کو استعمال کرلیا، بدفعلی کرلی اور کل یہی لڑکا غوث، قطب الاقطاب اور اولیاء کا سردار ہوگیا تو جس وقت وہ سجدہ 
_____________________________________________
8؎   کنزالعمال:338/7(19162)فصل فی احکام الصلٰوۃ الخارجۃ،مؤسسۃ الرسالۃ
Flag Counter