Deobandi Books

اللہ تعالی کا پیغام دوستی

ہم نوٹ :

26 - 26
اس وعظ كا تعارف
اللہ تعالیٰ نے متقی بندوں کو اپنے اولیاء یعنی دوست ہونےکا خطاب عطا فرمایا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ انسان کو خود یہ خطاب نہ عطا فرماتے تو کوئی انسان اللہ کی دوستی کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمادیا کہ اگر ہماری دوستی کی عظیم الشان اور بے مثل نعمت حاصل کرنا ہے تو تقویٰ اختیار کرو اور متقی بننے کے لیے ہمارے نیک بندوں کی صحبت میں رہو۔
شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’اللہ تعالیٰ کا پیغام دوستی‘‘میں قرآن پاک میں مذکور اللہ تعالیٰ کی دوستی حاصل کرنے کے آسان اور مختصر راستے کی شرح فرمائی ہے کہ اگر اللہ والوں کی صحبت اختیار کرنے میں اخلاص نہ ہو، کوئی دنیاوی غرض ہو تو اللہ کو حاصل کرنے کا راستہ طے نہیں ہوگا، جیسے منافقین حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہتے تھے مگر نیت خراب ہونے کی وجہ سے نبی کی عظیم الشان صحبت سے فائدہ نہ اٹھا سکے جب کہ صحابہ کرام اخلاص نیت کی وجہ سے اُس اعلیٰ و ارفع مقام تک پہنچ گئے جس تک کسی اور اُمتی کا گزر نہیں۔
Flag Counter