Deobandi Books

اللہ تعالی کا پیغام دوستی

ہم نوٹ :

21 - 26
کو چاہتے ہیں اپنی طرف جذب کرلیتے ہیں اور یہ شان قرآن شریف میں بیان ہوئی کہ وَلٰکِنَّ اللہَ یَجۡتَبِیۡ مِنۡ رُّسُلِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ13 ؎ اللہ جس کو چاہتا ہے اُس کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ اس خبر کے معنیٰ یہ ہیں کہ وہ یہ صفت اپنے بندوں کو دینا چاہتے ہیں ورنہ کیوں اپنے خزانے کو بتاتے۔ اللہ تعالیٰ نے خود اعلان کیا کہ اے میرے بندو! سن لو کہ میرے اندر ایک صفت ہے اور وہ یہ ہے کہ میں جس کو چاہتا ہوں اپنی طرف کھینچ لیتا ہوں، لہٰذا نااُمید نہ ہو۔ میرے جذب کو مانگو، مجھ سے اس صفت کو مانگو، یہ مَنْ یَّشَآءُ میں مَنْ کو میں نے مطلق رکھا ہے یعنی میں جس کو چاہوں جذب کرلوں۔ بس مَنْ یَّشَآءُ میں وہ داخل ہوجائے۔ پس       اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ ہماری جانوں کو محض اپنے فضل سے اپنی طرف کھینچ لے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا جذب نصیب کردے اور اپنے جذب سے نسبتِ اولیائے صدیقین عطا فرمادے، اولیائے صدیقین کا درجہ سب سے اونچا ہے، اس کے بعد نبوت شروع ہوجاتی ہے لہٰذا نبی ہونے کی دعا کرنا جائز نہیں، بس ولایت کا سب سے اونچا مقام اولیائے صدیقین کا ہے،اللہ تعالیٰ ہم سب کو جذب فرماکر اور ہمارے متعلقین کو بھی جذب فرماکر ہم سب کو اپناولی صدیق بنالے اور دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمادے۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
_____________________________________________
13؎  اٰل عمرٰن:179
Flag Counter