Deobandi Books

ہم کس کو ملتے ہیں اور ہم کو کون پاتا ہے ؟

ہم نوٹ :

16 - 34
ہے، اس لیے ہم مجبور ہیں، آپ کا پائخانہ پیشاب اُٹھانے کے لیے تیار ہوں، آپ پر جان مال فدا کرنے کے لیے تیار ہوں مگر اے میرے ماں باپ! اللہ کی نافرمانی میں مجھے ڈال کر جہنم کے راستے پر نہ لے جائیے۔ فتویٰ لے لوتمام علمائے دین سے۔ اب کوئی کہے کہ گھر چھوٹا ہے، الگ الگ کھانے کے لیے اتنے کمرے نہیں تو اوقات ٹائمنگ بدل دو۔ ایک وقت میں عورتیں کھالیں، اُس کے بعد فوراً مرد کھالیں یا مرد پہلے کھالیں، عورتیں بعد میں کھالیں۔ ایک ہی وقت میں کھانا کیا ضروری ہے؟ کہیں جماعت سے کھانا واجب ہے؟ نماز جماعت سے واجب ہے یا کھانا بھی واجب ہے؟ خوب سن لو، خوب سن لو اور خوب سن لو۔
تو اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ نے اپنے نبی کو صحابہ کو دین سکھانے کے لیے آرام سے بے آرام کیا۔ معلوم ہوا کہ دعوت الی اللہ وہی کرسکتا ہے جس کو اللہ کی راہ میں تکالیف اُٹھانے کے حوصلے ہوں۔  بتاؤ! کیا ایئرکنڈیشنوں میں جہاد ہوسکتا ہے، سفر کی تکلیفیں گوارا ہوسکتی ہیں؟ تو وَاصْبِرْ کا لفظ نازل فرماکر اللہ تعالیٰ نے اپنے عاشقوں کا راستہ بتادیا کہ دین پھیلانے اور محبت سکھانے میں صبر بھی کرنا پڑے گا، کبھی مخلوق سے گالیاں بھی سننا پڑیں گی، کبھی او مُلّا، بے وقوف! ہمیں کہاں لے جارہا ہے، سب سننا پڑے گا اور برداشت کرنا پڑے گا۔ وہ بے وقوف کہیں لیکن تم نہ کہو بے وقوف۔ تم یہی کہو کہ  ؎
تنہا  نہ  چل  سکیں  گے  محبت  کی  راہ  میں
میں چل رہا ہوں آپ  میرے ساتھ آئیے
کچھ دن ساتھ رہ کر دیکھیے آپ کو پتا لگ جائے گا، آپ کو بےوقوفوں کا صحیح ایڈریس مل جائے گا کہ آپ بے وقوف ہیں یامیں  بے وقوف ہوں۔
وہ خوش نصیب صحابہ جن کے پاس بیٹھنے کا نبی کو حکم ہورہا ہے، اُن کا حلیہ کیا تھا؟
۱) اَشْعَثُ الرَّاْسِ ربت و افلاس کی وجہ سے اُن کے بال بکھرے ہوئے تھے۔ اور ۲) جَافُّ الْجِلْدِ سوکھی روٹی کھانے سے اُن کی جلد خشک تھی۔۳) ذُوْالثَّوْبِ الْوَاحِدِ7؎ ایک ہی کپڑے میں تھے۔
_____________________________________________
7؎ الدرالمنثور:523/9الکہف (28)،مرکز ھجر للبحوث العربیۃ
Flag Counter