Deobandi Books

اللہ تعالی کے ساتھ اشد محبت کی بنیاد

ہم نوٹ :

26 - 26
اس وعظ کا تعارف
یوں تو ہر مسلمان کو اللہ تعالیٰ سے محبت ہے اسی لیے تو وہ مسلمان ہے ورنہ کسی اور مذہب کا ہوتا، لیکن اس محبت کو شدید اور شدید سے اشد بنانے کے لیے خانقاہوں میں جانے کی ضرورت ہے جہاں شریعت و سنت کے پابند سچے اللہ والوں کے پاس اٹھنے بیٹھنے سے آہستہ آہستہ قلب کی صفائی ہونے لگتی ہے، گناہوں کے اندھیروں پر اللہ کا نور غالب ہونے لگتا ہے ۔ یہاں تک کہ یہ شخص بھی صاحب نور ہو کر اللہ والا بن جاتا ہے۔
شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا وعظ ’’اللہ تعالیٰ کے ساتھ اشد محبت کی بنیاد‘‘دین کے احکامات میں شیخ کی پیروی نہ کرنے والوں کے لیے مشعل ہدایت ہے۔ اس وعظ میں حضرت والا نے ثابت کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اشد محبت شیخ کے ساتھ اشد محبت کیے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی۔
Flag Counter