Deobandi Books

اللہ تعالی کے ساتھ اشد محبت کی بنیاد

ہم نوٹ :

20 - 26
شانِ عاشقانِ خدا
دعوائے مرغابی  کردہ  ست جاں
کے  ز  طوفان  بلا   دارد    فغاں
جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اے دنیا والو! جلال الدین رومی کی جان نے اللہ کے عشق و محبت کے سمندر میں مرغابی ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور مرغابی طوفانِ بلا سے کبھی نہیں ڈرتی، بلاؤں کے طوفانوں سے مرغابی کبھی آہ و فغاں نہیں کرتی۔ میں نے بمبئی کے سمندر میں اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ بیس فٹ بلند طوفان کی ایک موج آئی، ایک مرغابی وہیں بیٹھی ہوئی تھی۔ میں دل میں خوش ہوگیا کہ آج مثنوی مولانا روم کا شعر حل ہوجائے گا۔ وہ مرغابی طوفان کے ساتھ بیس فٹ اونچائی پر چلی گئی اور بیس فٹ سے جب وہ موجوں کے ساتھ ساتھ نیچے اُتری ہے تو اس کی استقامت میں ایک اعشاریہ کا فرق نہیں تھا۔ اسی طرح اللہ جب اپنا کرم کرتا ہے تو استقامت دیتا ہے۔ الحمدللہ! اللہ کے بھروسے پر کہتا ہوں کہ سلاطین عالم      کے تخت و تاج اور سورج اور چاند کی روشنیاں اور لیلائے کائنات کے نمکیات اور دولت       ان شاء اللہ تعالیٰ مجھے خرید نہیں سکتے سوائے حق تعالیٰ کی محبت کے اور ان کی محبت پر فدا ہونے کے۔ اور میں ان ہی کو اپنا سمجھتا ہوں جو میرے ذوق کے مطابق اللہ پر فدا ہونا سیکھتے ہیں، اور جو میرا ساتھ نہیں دیتے وہ ساتھ ہیں مگر میرے ساتھ نہیں ہیں  ؎
رہتے ہیں میرے ساتھ مگر ساتھ نہیں ہیں
سن لو یہ مصرع خود بخود ابھی بن گیا ہے، تازہ تازہ گرم جلیبی ہے؎
رہتے ہیں میرے ساتھ مگر ساتھ نہیں ہیں
میرے ساتھ وہی ہیں جو اللہ تعالیٰ پر بِجَمِیْعِ اَعْضَاءِہٖ وَبِجَمِیْعِ اَجْزَاءِہٖ وَبِجَمِیْعِ کَمِیَّاتِہٖ وَبِجَمِیْعِ کَیْفِیَّاتِہٖ وَبِجَمِیْعِ اَنْفَاسِہٖ فدا ہیں۔ جس کی ہر سانس اللہ تعالیٰ پر ہر وقت فدا ہورہی ہو اور ایک سانس بھی اللہ کو ناراض کرکے غضب اور قہر اور لعنتی زندگی گزارنے سے سچا اور پکا تائب ہوچکا ہو۔ اس لیے اگر میرے ساتھ رہنا ہے تو ارادہ کرلو کہ اپنے 
Flag Counter