غیر آں زنجیر زلف دلبرم
اگر میرے محبوب کے زلف کی زنجیر یعنی اللہ تعالیٰ کی محبت کی زنجیر، شریعتِ حق تعالیٰ کی محبت کے آئین اور فرامین کی زنجیر کوئی پیش کرے گا تو میں بڑھ کر اس کا استقبال کروں گا اور لبیک کہوں گا اور اپنی گردن میں ڈال لوں گا ورنہ؎
گر دو صد زنجیر آری بردرم
اگر دنیا اخترکے قدموں میں دو سو زنجیریں لائے گی تو ان شاء اللہ تعالیٰ! میں اللہ کی رحمت کے بھروسے پر کہتا ہوں کہ دو سو زنجیریں غیراللہ کی میں توڑ دوں گا۔
جمالِ روحانی کا بیوٹی پارلر
تو یہ بات کہہ رہا ہوں کہ زندگی کو ضایع مت کرو۔ دیکھ لو! آج ہی واقعہ سن لیا آپ نے، مدرسے کے انجینئر کا کہ اچانک ایکسیڈنٹ ہوا موٹر سائیکل سے اور انہوں نے حفاظتی ٹوپی بھی نہیں پہنی تھی مگر خیر وقت آچکا تھا۔ جب وقت آتا ہے تو ایک سیکنڈ آگے پیچھے نہیں ہوتا۔
لَا یَسۡتَاۡخِرُوۡنَ سَاعَۃً وَّ لَا یَسۡتَقۡدِمُوۡنَ ﴿۳۴﴾3؎
اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو وقت مقرر ہے اس میں ایک سیکنڈ آگے پیچھے نہیں ہوگا، نہ تقدم ہوگا نہ تاخر ہوگا لہٰذا ہر مسلمان کی عقل کا تقاضا ہے کہ استغفار اور توبہ کرکے پاک و صاف رہے۔ جس بیوی کا شوہر کسی وقت بھی آسکتا ہو اس کو چوبیس گھنٹے صاف ستھرا اور بن سنور کے رہنا پڑے گا کیوں کہ اس نے ٹائم فکس نہیں کیا، کسی وقت بھی وہ نزول کرسکتا ہے، کسی وقت دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے تو چڑیل کی طرح اگر سامنے آئی تو جوتے پڑیں گے۔ یاد رکھو! اللہ کے نام پر اپیل کرتا ہوں کہ گناہوں کو چھوڑ دو، استغفار کرلو، توبہ کرلو، اپنی روحانیت کسی روحانی بیوٹی پارلر یعنی خانقاہ میں ا س طرح سنوارلو کہ جب بھی موت آئے آپ حسین و جمیل ہوں یعنی شریعت کے لحاظ سے، طریقت کے لحاظ سے،حقیقت کے لحاظ سے حق تعالیٰ کے سامنے نہایت ہی جمال کے ساتھ پیش ہوں کہ حق تعالیٰ ہم کو آپ کو دیکھ کر اپنی
_____________________________________________
3؎ الاعراف:34