Deobandi Books

اللہ تعالی کے ساتھ اشد محبت کی بنیاد

ہم نوٹ :

9 - 26
اشد محبت سے لبریز ہوجائے اور تمہارا دل رشک شمس الدین تبریز ہوجائے اور تم کو نفس و شیطان سے توفیق جنگِ خوں ریز ہوجائے یعنی اللہ کے راستے میں نفس و شیطان سے جنگِ خوں ریز کی مشق کرنی پڑے تو اس کے لیےبھی تم تیار ہوجاؤ اور دل و جان دینے میں تم ذرا بھی دریغ نہ کرو۔
سچے مرشد کی پہچان
تو دوستو! یہ کہتا ہوں کہ جس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت جتنی زیادہ ہوتی ہے اس کو اپنے مرشد سے اتنی ہی محبت ہوتی ہے۔ بشرطیکہ مرشد متبع سنت ہو اور شاہراہِ اولیاء پر ہو۔ میں اس کو خوب بار بار کہتا ہوں کہ بزرگانِ دین اور علماء سے بھی پوچھ لو کہ میرا مرشد      شاہراہِ اولیاء پر ہے یا نہیں جس کو دوسرے علماء بھی مانتے ہوں۔ حکیم الاُمت فرماتے ہیں کہ کسی کے ایک کروڑ جاہل مرید ہوں، کوئی سبزی بیچ رہا ہے، کوئی گوشت کاٹ رہا ہے مگر کوئی عالم اس سے مرید نہ ہوتا ہو تو سمجھ لو دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔ پس حکیم الامت مجدد زمانہ کا جو تھرما میٹر ہے اس سے جو ہٹے گا گمراہ ہوجائے گا۔ حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس شیخ سے کچھ علمائے دین رجوع نہ ہوں اور سب اَن پڑھ اور جاہل ہوں تو سمجھ لو کہ علم کی روشنی میں علماء نہیں آرہے ہیں اور ضرور کوئی بات ہے۔ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا اختر شکر ادا کرتا ہے وَلَا فَخْرَ یَا کَرِیْمٌ کہ سارے عالم میں اتنی بڑی تعداد میں محدثین، مفسرین اور مفتی حضرات الحمدللہ! اس فقیر سے بیعت ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ حکیم الامت کے تھرما میٹر پر حق تعالیٰ کی رحمت سے اُمید ہے کہ اختر صراطِ مستقیم پر ہے، ان شاء اللہ تعالیٰ!
احباب کی دلجوئی
(احقر جامع عرض کرتا ہے کہ اس مقام پر حضرت والا نے رومال طلب فرمایا تو ایک شخص نے ٹشو پیپر پیش کیا اور احقر نے حضرت والا کا رومال جو احقر کے پاس تھا پیش کیا لیکن حضرت والا نے ان کا ٹشو پیپر استعمال فرمایا اور فرمایا کہ) میاں سن لو! میرے مرشد شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ ایک شعر پڑھتے تھے۔ غالباً آج اس مسجد میں پہلی دفعہ یہ شعر پڑھ رہا ہوں، میری اولاد نے بھی نہیں سنا، میرے احباب نے بھی نہیں سنا، میرصاحب جو تیس برس 
Flag Counter