Deobandi Books

اللہ تعالی کے ساتھ اشد محبت کی بنیاد

ہم نوٹ :

15 - 26
چاہے بیٹا ہی کیوں نہ ہو، اگر اس کا باپ صاحبِ نسبت اور ولی اللہ ہے اور صاحبِ دردِ دل ہے اس کو بھی فیض منتقل نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کو قوی تعلق اپنے باپ سے نہ ہوگا۔ یہاں وراثت نہیں چلتی ہے۔ یہ دردِ دل وہ چیز ہے جو وراثت میں نہیں ملتی۔کتنے ولی اللہ کے گھر میں شیطان اور کتنے شیطان کے گھر میں ولی اللہ پیدا ہوئے    ؎
زادۂ  آزر   خلیل    اللہ    ہو
آزر بت پرست کا بیٹا ابراہیم خلیل اللہ بن رہا ہے۔
اور  کنعاں  نوح  کا  گمراہ   ہو
اور نوح علیہ السلام کا بیٹا کافر ہورہا ہے۔
اہلیہ    لوط     نبی    ہو   کافرہ
حضرت لوط علیہ السلام پیغمبر کی بیوی کافرہ تھی۔
زوجۂ فرعون  ہووے  طاہرہ
اور فرعون جیسےمردودکی بیوی حضرت آسیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پاکیزہ اور صحابیہ تھیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لائی تھیں اور روح المعانی میں لکھا ہے کہ جنت میں ان کا نکاح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا جائے گا۔
اِنَّ اٰسِیَۃَ زَوْجَۃَ فِرْعَوْنَ تَکُوْنُ زَوْجَۃَ
نَبِیِّنَا  مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ الْجَنَّۃِحضرت آسیہ جنت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ بنیں گی۔ یہ ہے صبر۔ چند دن صبر کرلو پھر دیکھو کیا ملتا ہے۔یہ غم مجاز نہیں ہے جس کے لیے غالب نے کہا تھا کہ ؎
ابتدائے  عشق  ہے  روتا  ہے  کیا
آگے  آگے  دیکھیے  ہوتا  ہے  کیا
یہ شعر میں نے بدل دیا،یہ غم مجاز نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کا غم ہے جہاں ابتدا ہی میں خوشی ملتی ہے؎
_____________________________________________
4؎  روح المعانی:136/25، الطور (54)، دار احیاء التراث، بیروت
Flag Counter