Deobandi Books

امید مغفرت و رحمت

ہم نوٹ :

26 - 26
اس وعظ کا تعارف
انسان گناہ کرتے کرتے اگر اس مقام پر پہنچ جائے کہ یہ محسوس کرے کہ اب اس سے زیادہ گناہ نہیں ہوسکتے اور پھر اللہ سے مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالیٰ کی لامحدود رحمت اس کے گناہوں کے انبار معاف کرنے میں ایک لمحہ دیر نہیں لگائے گی۔ اللہ تعالیٰ کو اس بات کی پروا ہ بھی نہ ہوگی کہ انہوں نے آن واحد میں اپنے بندے کے کتنے گناہ معاف کردیے ہیں۔
شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا وعظ ’’امیدِ مغفرت و رحمت‘‘ بندوں کو اپنے مالک حقیقی سے رحمت و مغفرت کی امید دلانے کا عجیب و غریب نسخہ ہے۔ اس وعظ میں حضرت والا نے امت کو پُردرد انداز میں نصیحت فرمائی ہے کہ وہ گناہوں پر معافی نہ ملنے سے ناامید ہو کر مزید گناہوں پر جری نہ ہوں بلکہ اللہ سے گناہوں کی معافی طلب کرکے آیندہ زندگی پاکیزہ انداز میں گزارنے کی کوشش کریں۔
Flag Counter