Deobandi Books

امید مغفرت و رحمت

ہم نوٹ :

15 - 26
کے فرض ہونے کا راز آج اللہ تعالیٰ مجھے عطا فرمارہے ہیں کہ جانتے ہو کہ میں تم پر تقویٰ کیوں فرض کررہا ہوں؟اس لیے کہ ہر گناہ بندے کو اللہ تعالیٰ سے دور کرتا ہے اور شیطان سے قریب کرتا ہے، گناہ کرکے تم ہم سے دور ہوجاؤگےاور ہم تم کو اپنی ذات سے دور نہیں کرنا چاہتے، ہم تمہاری دوری کو پسند نہیں کرتے، جب ماں باپ نہیں چاہتے کہ ان کی اولاد ان سے دور ہو تو میں تو ماں باپ کی رحمت کا خالق ہوں، ساری دنیا کے ماں باپ کو رحمت کی بھیک میں دیتا ہوں تو میں کیسے پسند کروں گا کہ میرے بندے مجھ سے دور رہیں، میری محبت چاہتی ہے کہ میرے بندے مجھ سے قریب رہیں لہٰذا تقویٰ کا حکم، گناہ چھوڑنے کا حکم اس لیے دیتا ہوں کہ تم ہم سے دور نہ رہو، ہم تمہیں اپنے قریب رکھنا چاہتے ہیں۔ تقویٰ کی فرضیت کا راز آج زندگی میں پہلی بار اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا۔ آج آپ نے ایک نئی بات سنی جو میرے دل میں بھی اس سے پہلے کبھی نہیں آئی تھی۔
مغفرت سے طلبِ رحمت کا  ربط
پھر بھی اگر خطا ہوجائے اورتقویٰ ٹوٹ جائے تو پھر معافی مانگو،اِسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ کا حکم بتارہا ہے کہ ہم سے خطائیں ہوں گی جب ہی تو معافی مانگنے کا حکم دے رہے ہیں لہٰذا کہو رَبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ اے پالنے والے! مجھے معاف کردیجیے تو لفظ رَبَّا میں بہت عظیم الشان لطف ہے اور معافی مانگنے میں عجیب مزہ ہے، معافی مانگنا بڑا مزیدار عمل ہے، اس کا مزہ کچھ نہ پوچھو لیکن جب مغفرت مانگو تو رحمت بھی مانگو۔ 
رَبِّ اغۡفِرۡ وَ ارۡحَمۡ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ7؎ 
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو سکھایا کہ قُلْ اے نبی! آپ فرمایئے، پڑھتے رہیے،اس وقت بھی پڑھیے،آیندہ بھی پڑھتے رہیے،تمام زندگی پڑھتے رہیے،یہ قُلْ کا ترجمہ ہے۔وَ قُلۡ رَّبِّ اغۡفِرۡ اے ہمارے پالنے والے! ہم کو بخش دیجیے۔ وَارۡحَمۡ اور رحم بھی کردیجیے۔ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ اور آپ بہترین رحم کرنے والے
_____________________________________________
7؎   المؤمنون:118
Flag Counter