Deobandi Books

امید مغفرت و رحمت

ہم نوٹ :

17 - 26
۱) توفیق طاعت و فرماں برداری دے دیجیے۔۲)فراخئ معیشت۔میری روزی بڑھا دیجیے۔گناہ کی وجہ سے جو روزی میں برکت نہیں تھی،اب روزی میں برکت ڈال دیجیے۔۳)بے حساب مغفرت کا فیصلہ فرمادیجیے۔۴)دخولِ جنت۔جنت میں داخلہ دے دیجیے۔یہ چار معنیٰ ہیں رحمت کے۔
گناہوں کے نقصانات
اس کے بعدجو دوسری آیت میں نے تلاوت کی تھی اَلَابِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ10؎ اب اگر کوئی گناہوں پر جرأت کرتا ہے،اللہ سے معافی نہیں مانگتا تو اللہ سے ڈرو،  وہ تمہارے گردے بے کار کرسکتا ہے،تمہیں کینسر میں مبتلا کرسکتا ہے، تمہاری روزی سے برکت اُٹھاسکتا ہے، سارے عالم کو تمہارے لیے عذاب بناسکتا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے تو بیوی بچے بھی نافرمان ہوجاتے ہیں، عزیز و اقارب بھی دُشمن ہوجاتے ہیں، حتیٰ کہ گھوڑا گدھا بھی اس کی نافرمانی کرتا ہے۔ خواجہ عزیز الحسن صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا شعر ہے    ؎
نگاہِ    اقربا     بدلی    مزاجِ    دوستاں    بدلا
نظر اِک اُن کی کیا بدلی کہ کل سارا جہاں  بدلا
جس سے اللہ ناراض ہوتا ہے سارا جہاں اس کا نافرمان ہوجاتا ہے۔ ایک اللہ والے بزرگ فرماتے ہیں کہ جب مجھ سے کوئی گناہ ہوجاتا ہے تو میری بیوی بھی نافرمان ہوجاتی ہے، میرے بچے بھی مجھے ستاتے ہیں، میرا گھوڑا بھی خلاف چلتا ہے اور میرا گدھا بھی نافرمان ہوجاتا ہے۔ یہ وہ دنیاوی حکومت نہیں ہے کہ پاکستان میں جرم کرکے برطانیہ یا امریکا میں جاکر سیاسی پناہ لے لی۔ اللہ کا مجرم کہیں سیاسی پناہ نہیں پاسکتا کیوں کہ سارے عالَم میں خدا  ہی کی حکومت ہے، اسی کی زمین ہے، اسی کا آسمان ہے، لہٰذا جلدی توبہ کرلو، معافی مانگ لو، تب چین پاجاؤگے۔
عظیم الشان ذکر
استغفار کرنا،اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا، معافی مانگنا بہت بڑا ذکر ہے۔ جو اپنے مالک کو راضی کرلے وہ اصلی ذاکر ہے۔ اسی لیے میں نے یہ آیت تلاوت کی کہ اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ 
_____________________________________________
10؎   الرعد:28
Flag Counter