Deobandi Books

امید مغفرت و رحمت

ہم نوٹ :

19 - 26
جہاں جاتا ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مدد شامل حال ہوتی ہے  ؎
آپ  چاہیں  ہمیں  ہے  کرم  آپ  کا
ورنہ ہم  اس  کرم  کے  تو  قابل  نہیں
بزرگوں کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ کی ستّاری اور پردہ پوشی اور رحمت کی یاری اور بارش ہے۔ اَللّٰہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ۔اب اس کے بعد ایک حدیث کا ترجمہ کرکے مضمون کو ختم کرتا ہوں۔
توبہ کرنے والا بھی اللہ کا محبوب ہے
بعض گناہ گاروں کو شیطان بہکاتا ہے، مایوس کرتا ہے کہ تم سے اللہ تعالیٰ کیسے محبت کرے گا کہ تم نے تو دھندہ بنارکھا ہے گناہ کا اور دھندہ بھی کیسا جو کبھی مندا نہیں ہوتا، تو کیسا بندہ ہے تو؟ اس کا جواب سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دیا کہ اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ الْمُفَتَّنَ التَّوَّابَ11؎ اللہ تعالیٰ محبوب رکھتا ہے اور آیندہ بھی محبوب رکھے گا اس بندے کو جو مؤمن ہے اور کیسا مؤمن ہے اَلْمُفَتَّنْ جس سے بار بار گناہ ہوجاتا ہے، فتنۂ گناہ میں بار بار مبتلا ہوتا ہے مگر ایک خوبی اس میں ایسی ہے جو سبب ہے اس کی محبوبیت کا اور وہ اس کی فائنل رپورٹ ہے، وہ کیا ہے؟ اَلتَّوَّابْ وہ بہت زیادہ توبہ کرنے والا بھی ہے،اللہ تعالیٰ سے رو رو کر معافی مانگتا ہے، گناہ کرکے خوش نہیں ہوتا، پچھتاتا ہے کہ آہ! میں نے کیوں اللہ تعالیٰ کو ناراض کیا، اس لیے نادم ہوکر دل کی گہرائی سے توبہ کرتا ہے اور توبہ کی چار شرطوں کے ساتھ توبہ کرتا ہے۔
توبہ سے محبوبیت کی ایک عجیب تمثیل
گناہ سے فوراً بھاگ جاتا ہے، گناہ سے علیحدہ ہوکر فوراً  توبہ کرتا ہے، اگرچہ بار بار فتنہ میں مبتلا ہوتا ہے لیکن توبہ صادقہ کی برکت سے یہ بھی اللہ تعالیٰ کا محبوب ہے۔ یہ بتاؤ! اگر ماں کے سینےپر چھوٹا بچہ پاخانہ کردے تو کیا اماں اسے چاقو سے ذبح کردیتی ہے یانہلادھلاکر پھر پیار 
_____________________________________________
11؎   مشکوٰۃ المصابیح:206/1، باب الاستغفاروالتوبۃ ، المکتبۃ القدیمیۃ
Flag Counter