Deobandi Books

اہل اللہ کی شان استغناء

ہم نوٹ :

19 - 34
خوراک بھی کم ہو جائے گی، چورن مانگتے پھرو گے۔ کیا کروڑ پتی دس جوڑے پہنے رہتا ہے؟ ایک وقت میں ایک جوڑا ہی پہنے گا۔ کیا کروڑ پتی تین چار چپاتی کے بجائے چالیس چپاتی کھاتا ہے؟ چالیس مرغ کھاسکتا ہے؟ خوراک وہی رہتی ہے ،بس اللہ سے اتنا ہی مانگو کہ کسی کے محتاج نہ رہو، اس کے لیے میں وظیفہ بھی بتا رہا ہوں، ان شاء اللہ اس وظیفے کا پڑھنے والا کسی مخلوق کا محتاج نہیں ہوگا،یہاں تک کہ فالج اور لقوہ سے بھی ان شاء اللہ بچا رہے گا۔ وہ کیا ہے؟
یَاصَمَدُ ،یَاعَزِیْزُ،یَامُغْنِیْ ،یَانَاصِرُ
اس کو چلتے پھرتے بلا تعداد پڑھو۔ ان شاء اللہ غیب سے ایسی مدد آئے گی کہ آپ حیران ہو جائیں گے۔قرضہ بھی ادا ہوجائے گا، مال داری بھی آئے گی، عزت بھی ملے گی اور آپ مخلوق کے محتاج بھی نہیں رہیں گے ان شاء اللہ تعالیٰ۔ اللہ کانام بہت بڑا نام ہے۔ دُعابھی کرلیا کرو کہ اے خدا! آپ کا نام بہت بڑا ہے۔ جتنا بڑا آپ کا نام ہے اتنی ہم پر مہربانی کردیجیے۔ ایک مجذوب دعا کرتا تھا کہ اے اللہ ! آپ کا نام بہت بڑا نام ہے۔ جتنا بڑا آپ کا نام ہے اتنی ہم پر مہربانی کر دیجیے۔  
 اب درمیان میں کچھ اہم باتیں بھی سن لیجیے۔ اعمالِ نیک کی اور گناہ چھوڑنے کی ہمت تین اعمال سے آتی ہے:۱) خود ہمت کرے۔۲) اللہ تعالیٰ سے ہمت کی دعا کرے۔ ۳)خاصانِ خدا سے ہمت کی دعا کرائے۔اور تین باتوں کامیں اضافہ کرتا ہوں: ۱) کچھ ذِکر کا معمول بنائے، ناغہ نہ کرے۔ ۲) اللہ والوں کی صحبت میں زیادہ سے زیادہ آنا جانا رکھے۔ ۳)گناہوں کے اسباب سے دوری اختیار کرے۔
گناہوں کے قریب رہنے سے ان کا زہر روح میں آہستہ آہستہ گھلنے لگتا ہے اور جب روحانیت میں کمزوری آئے گی تو ہمت پست ہوجائے گی، پھر نظر بھی خراب ہونے لگے گی، یہاں تک کہ حسینوں کو اپنی گود میں بٹھانے کے وسوسے شروع ہو جائیں گے۔ یاد رکھو! ایک گناہ دوسرے گناہ کا سبب بنتا ہے۔ کوئی تھوڑی دیر کسی اَمرد یا کسی لڑکی سے گپ شپ کرلے دل کا ستیا ناس ہوجائے گا، اعمالِ صالحہ کی لذت سے اور مناجات کی حلاوت سے محروم ہوجائے گا، یہاں تک کہ ایک دن اہل اللہ کی محبت سے بھی راہِ فرار اختیار کرلے گا، کیوں کہ جب     اُلو پن غالب ہوجائے گا تو اب یہ کہاں بلبل رہے گا؟ خانقاہ میں رہنے کے بھی قابل نہیں رہے
Flag Counter