Deobandi Books

ماہنامہ الحق جون 2014ء

امعہ دا

65 - 67
کی خدمت میں پیش کیا ہے۔ جس میں ایک طرف دشمن کو زیرکرنے کا طریقہ تو دوسری طرف کسی کے دل میں چھپی ہوئی نفرت کو محبت میں تبدیل کرنے کے گُر سکھائے گئے ہیں۔اس کتاب میں مصنف نے مثبت فکر اوررویہ پیدا کرنے کی بنیادی ماخذ پر بحث کی ہے۔ اس کتاب کے ہوتے ہوئے آپکے پاس ناکام رہنے یا مایوس ہونے کا کوئی جواز نہیں۔ اسلوب نگارش شائستہ ‘ انداز بیاں شگفتہ اورزیور طباعت سے آراستہ وپیراستہ ہے۔حسن طباعت ایمل پبلشرز کے روح رواں جناب شاہد اعوان کے حسن ذوق کے آئینہ دار ہیں۔ایمل پبلشرزاسلام آباد سے مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔(م۔ا۔غ)
n 	    قرآن نمبر: اشاعت خصوصی ماہنامہ ’’شمس الاسلام‘‘ بھیرہ 
مولانا ظہور احمد بگوی نور اللہ مرقدہ خاندان بگویہ کے ایک ایسے چشم و چراغ تھے جن کو امت مسلمہ کے تمام معاملات میں خداداد بصیر ت حاصل تھی وہ تاریخ اسلام کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کی عظمت رفتہ اور شکوہ وحشمت جسکا مشاہدہ چشم فلک نے صدیوں تک کیا ان کے علم میں تھی ۔ زیر تبصرہ خصوصی اشاعت ’’قرآن نمبر‘‘ جو بلند پایہ مصنفین اور قلم کاروں کے وقیع مضامین اور مقالات پر مشتمل ہے یہ نمبر قرآن کی عظمت اور جلالت اور اس کے علوم اور معارف کا جامع تعارف ہے ۔ اللہ کرے یہ قرآن نمبر تصورات کا رخ موڑے اور مسلمانوں کے دلوں میںایک انقلاب برپا کرے اور ہر انسان کو قرآن کریم پڑھنے سمجھنے اور اسکی تعلیمات پر عمل کرنے کا خوگر بنادے۔ 175صفحات پر مشتمل یہ خصوصی اشاعت دفتر ماہنامہ شمس الا سلام شارع بگویہ بھیرہ 40540ضلع سرگودھا سے دستیاب ہے جسکی قیمت 75روپے ہے ۔ 
n 	 	  اے میرے لخت جگر ! …… مرتب: ابوعثمان ماسٹر عبدالرئوف 
	قلم وکتاب سے دلچسپی رکھنے والے اہل ذوق کو دوران مطالعہ بعض ایسے جملے اورواقعات نظر سے گزرتے 
ہیں جوانہی کے قلب و جگر میں انقلاب کا ایک پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے اور وہی چند سطور انسانی زندگی میں ایک انقلاب بپا کردیتا ہے۔ تاہم اگر ان چند سطور کو قلمبند کیا جائے اورپھر اسے ترتیب دے کر دوسروں کو مستفید کرانے کیلئے اسے شائع کردیا جائے توپھر یہی گلہائے رنگا رنگ اور علمی وادبی تراشے اوراقوال زرین آئندہ نسلوں کے لئے کارآمد ثابت ہوسکیں گے۔ اورنوجوان نسل اس سے اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے۔ علم وادب سے دلچسپی رکھنے والوں کا یہی طرہ امتیاز ہے کہ وہ اپنے ’’حاصل مطالعہ‘‘ چنیدہ اور شنیدہ نکات کو زیب قرطاس کردیتے ہیں‘ اوراپنے حاصل مطالعہ کو قلمبند کرکے آئندہ نسلوں تک پہنچانے کا جذبہ اورلولہ قابل صد تحسین بھی ہے اور یہ سلسلہ عرصہ سے جاری ہے اور اس میں فہرست مزید اضافہ ہورہا ہے۔ محترم جناب ماسٹر عبدالرئوف صاحب کی کتاب ’’اے میرے لخت جگر!‘‘ اس فہرست میں ایک حسین ‘خوبصورت اور قابل دیدنی اضافہ کی حیثیت رکھتی ہے یہ ایک کہنہ مشق صاحب قلم کا ایک غیرمعمولی انتخاب ہے‘ کتاب کاورق ورق مرتب کے وسعت مطالعہ اوربھرپور سعی کا عکاس ہے ہرکوئی اپنے ذوق کے مطابق اس تراشے ہوئے جواہرات سے استفادہ کرسکتا ہے‘ تمام مواد باحوالہ اور مستند لٹریچر سے ماخوذ ہیں جواس کی افادیت کو دوبالا کردیتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسکو قبولیت عامہ نصیب فرمائے۔ 296 صفحات پر مشتمل یہ کتاب ‘ مکتبہ صفدریہ نزد مدینہ مسجد ماڈل ٹائون بہاولپورسے دستیاب ہے 0334-7045126-0301-7790908
Flag Counter