سکتا ہے۔326 صفحات پرمشتمل یہ کتاب اعلیٰ دیدہ زیب کاغذ‘ جاذب نظر کمپوزنگ کی حامل ہے۔العصر اکیڈمی جامعہ عثمانیہ نوتھیہ روڈ پشاور صدر پوسٹ بکس ۱۲۰۹ سے دستیاب ہے۔ (م۔ا۔ح)
n دغابازی ایک ناسور ……… پروفیسرمولانا اظہار الحق حقانی
دغا بازی جسے آج کی زبان میں فراڈ سے تعبیر کیا جاتا ہے،یہ ناسور صرف معاشرتی ،سماجی اورعلاقائی سطح پر نہیں بلکہ قومی اور بین الاقوامی طور پر مختلف شکلوں میں دنیاکو متاثر کیا ہے ،جس کی وجہ سے کوچہ کوچہ سے لے کر ملک کے ملک مفلوج ہوچکے ہیں۔ ایسے خطرناک ناسور کا آپریشن کیسے ممکن ہے؟
زیرنظر کتاب ’’دغابازی ایک ناسور‘‘ اس مسئلے کا مکمل اور مدلل حل پیش کرتی ہے اور دنیا کے اطراف و اکناف میں رہنے والے مسلمانوں کو دعوت فکر وعمل دیتی ہے کہ دغابازی جس سطح پر بھی ہو ،جہاں بھی ہو خلاف شریعت ہے ،خلاف مذہب ہے۔ کتاب میں دغا بازی کی تمام قدیم و جدید صورتوں کو انتہائی سلیس اور عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔کتاب کے ٹائٹل پر موجود چند اہم عنوانات ملاحظہ فرمائیں۔
’’… جھوٹ، جھوٹی گواہی، ملاوٹ، دھوکہ دہی، الزام تراشی، ناپ تول میں کمی، دھاندلی، ہارس ٹریڈنگ، ذخیرہ اندوزی، پیشہ وارانہ گداگری، چوربازاری، قومی اور عالمی منڈیوں کی دغا بازی، جعلی کرنسی کا استعمال، فوٹو چینج، ناجائز سفارش، جعلسازی، ناجائز حیلے، نام نہاد تحائف کی شکل میں رشوت، فریب کاری، اپریل فول بے بنیاد سیاسی پروپیگنڈے، سٹہ بازی اور سٹاک ایکسچینج کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق دغا بازی کے مختلف پہلوئوں پر اسلامی اور رائج الوقت قوانین کی روشنی میں مدلل بحث کی گئی ہے۔‘‘
اس عظیم علمی و تحقیقی کاوش پر ہمارے مخدوم و مکرم جناب پروفیسر اظہار الحق صاحب جانشین مولانا فضل الہٰیؒ صاحب شاہ منصوری اوران کے رفیق خاص ومعاون مولانا سعید الحق جدون حقانی قابل صد تحسین و تبریک ہیں جنہوں نے رائج الوقت گناہوں کا بروقت جائزہ لیااور شریعت کی روشنی میں اس کا واضح حل نکال کر مسلمانوں پر عظیم احسان کیا۔ مولانا قاضی فضل اللہ حقانی صاحب اور مولانا رومان حکیم صفدر کے تاثرات پر مشتمل ۲۱۶ صفحات کی کتاب مکتبہ شیخ الہند ؒ ٹھنڈکوئی صوابی (0345-9371753) سے سو روپے میں دستیاب ہے۔(م۔ا۔م)
n منزلِ مراد ……… ضیاء الاسلام انصاری
پوشیدہ صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کیلئے انسان کو سب سے پہلے خوف اور جھجک کے جن کو قابو کرنا ہوتا ہے۔اگرانسان ان پر قابو پالیں تو بہت حد تک اپنی اس پوشیدہ صلاحیتیوں سے استفادہ کرتا ہے بلکہ اسے لوگوں کی بھلائی کیلئے بھی استعمال کرسکتا ہے۔حدیث شریف میں آتا ہے کہ تمام مخلوق اللہ تعالیٰ کی اہل وعیال ہے۔اللہ تعالیٰ کو اپنی مخلوق میں وہ لوگ پسند ہیں جو اللہ تعالیٰ کی اہل وعیال کے ساتھ بھلائی کرتے ہیں__ زیرنظر کتاب ’’منزل مراد‘‘ جناب ضیاء الاسلام انصاری صاحب مرحوم کی تصنیف لطیف ہے‘ جس میں انہوں نے انتہائی مختصر مگر جامع انداز میں اپنی زندگی کے تمام تجربات اورمشاہدات کا نچوڑ قارئین