Deobandi Books

ماہنامہ الحق جون 2014ء

امعہ دا

28 - 67
نہایت خوش آئند بات ہے۔پارلیمنٹ سے ماورا یہ ٹیم وزیر اعظم کی دریافت ہے جس کی ظاہری شکل و صورت باریش رہنمائوں سے مختلف ہے۔ اس ٹیم کے اراکین قابل اعتماد اور اہل شخصیات ہیں۔امید ہے یہ ایک بااختیار ٹیم ہوگی جس سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔لازمی بات ہے کہ یہ ٹیم حکومت کی جانب سے طے کردہ اصول و شرائط کے تحت مفاہمت کی بات چیت کرے اور مذاکرات کو کامیاب بنانے میں اپنا رول ادا کرے۔
	لازم ہے کہ مسائل کو پرامن طور پر حل کرنے کی راہ اپنائی جائے جس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کو اس جنگ سے علیحدہ کر لیں جو ایک سازش اورسفارتکاری کے منفی ہتھکنڈوں کو استعمال کر کے ہم پر تھوپی گئی ہے۔اس جنگ سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہمارے پاس قائد اعظم کی اس منطق کی جانب واپس آنے کے علاوہ اور کوئی راستہ موجود نہیں ہے کہ: ’’افغانستان کے ساتھ ملحق ہماری سرحدوں کی حفاظت وہاں کے قبائل کی اپنی ذمہ داری ہے۔یہ ذمہ داری انہیں کو سونپ دو۔‘‘
--------------------------------------------------------------------------------
مکتوبات مشاہیر کے بعد جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا ایک اور علمی روحانی اور دعوتی شاہکار
منبرِ جامعہ حقانیہ سے 
خطباتِ مشاہیر
تقریباً پون صدی پر مشتمل عرصہ میں جامعہ حقانیہ میں آئے ہوئے اساطین علم وفضل ومحدثین ومشائخ واکابرین امت ارباب تصوف و سلوک ‘ نامور خطباء ودعاۃ ائمہ رشد و ہدایت ‘ مصلحین‘ سیاسی زعماء ‘ اساتذہ ومشائخ جامعہ حقانیہ کے جامعہ حقانیہ کے منبر ومحراب پر کئے گئے خطبات وارشادات کا مجموعہ جس کی ضبط و ترتیب و تبویب اورتوضیح و تدوین کا کام  
مولانا سمیع الحق مدظلہ 
بذات خود انجام دے رہے ہیں۔ ہزاروں صفحات اور دس جلدوں پر مشتمل 
علم ومعرفت وعظ وارشاد کا یہ عظیم الشان مجموعہ بہت جلد منظر عام پر آرہا ہے

Flag Counter