Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

43 - 89
لمولود بِالھند فی بلدة بِلِجْرام سنة ١١٤٥ھ ، المتوفّٰی بِمصرسنة ١٢٠٥ھ
( یہ کتاب '' مکتبة أحمد تیمور باشا '' مصرمیں مخطوطہ کی شکل میں موجودتھی ، شایدکہ طبع ہوکرشائع ہوئی ہو۔ )
٥٢٨۔ '' مایجب حفظہ لِلنّاظر ''  تالیف الشّیخ العلّامة الشّاہ عبدالعزیز بن الشّاہ ولیّ اللّٰہ أحمد بن عبدالرّحیم بن وجیہ الدّین المحدّث الدّھلوی الحنفی ، المولود بِدھلی لیلة الخمیس ، الخامس والعشرین من رمضان سنة ١١٥٩ھ ، المتوفّٰی یوم الأحد بعد صلٰوة الفجر لِسبعٍ خلون من شوّال سنة ١٢٣٩ھ
( یہ ایک نہایت مفید اورمختصرکتاب ہے ، اِس میں حضرت شاہ صاحب قدس سرہ نے صحت وقوت کے اعتبارسے کتبِ حدیث کے طبقات ومراتب بیان فرمائے ہیں، شیخ الحدیث حضرت مولانازکریارحمہ اللہ کے تلمیذرشیدمولانامحمدعاقل نے لکھاہے کہ شیخ الحدیث رحمہ اللہ درسِ بخاری میں اِس رسالہ کی اہمیت بیان فرمایاکرتے تھے اورفرماتے کہ واقعی یہ رسالہ قابلِ حفظ ہے شاہ صاحب نے اِس کانام ''مایجب حفظہ للناظر ''صحیح رکھاہے ، اورپھرحضرت شاہ صاحب نے اِس رسالہ میں جوطبقاتِ کتب بیان فرمائے ہیں ان سب کوبیان فرمایاکرتے تھے ، نیزشیخ الحدیث رحمہ اللہ نے اِس رسالہ سے اُن طبقاتِ کتب کو '' لامع الدراری '' کے مقدمہ میں بھی ذکرفرمایاہے۔
حضرت شاہ صاحب رحمہ اللہ اِس رسالہ میں تحریرفرماتے ہیں کہ طبقاتِ کتبِ حدیث پانچ ہیں...الخ
تنبیہ: جانناچاہئے کہ حضرت شاہ عبدالعزیزرحمہ اللہ نے اپنے رسالہ '' عجالہ نافعہ '' میں طبقاتِ کتبِ حدیث چارذکرفرمائے ہیں ، اورمایجب حفظہ للناظر میں پانچ طبقے شمارکرائے ہیں... ، سواِس کاجواب یہ دیاگیاہے کہ عجالہ  میں جوتقسیم کی گئی وہ صحت وشہرت دونوں کے اعتبارسے ہے اورمایجب حفظہ میں صرف صحت وضعف کے لحاظ سے ہے ، اس لئے اس میں ایک قسم بڑھ گئی۔)
٥٢٩۔ '' اتحاف الاِخوان بِأسانید مولانافضل الرّحمٰن ''  لِلشّیخ المحدّث المسند المُعَمَّرالعارف بِاللّٰہ مولانا فضل الرّحمٰن الکَنْج مرادآبادی الصّدیقی الحنفی ابن الشّیخ أھل اللّٰہ بن محمّد فیّاض بن برکة اللّٰہ بن عبدالقادر بن سعد اللّٰہ بن نوراللّٰہ المعروف بِنورمحمّد بن عبد اللّطیف بن عبد الرّحیم بن محمّد ، المولود سنة ١٢٠٨ھ ، المتوفّٰی بِمراد آباد لِثمانٍ بقین من ربیع الأوّل سنة ١٣١٣ھ
( یہ کتاب حضرت شیخ گنج مرادآبادی کے تلمیذ ابوالخیراحمدبن عثمان العطارالھندی ثمّ المکی کی جمع کردہ ہے ، اوریہ کتاب طبع شدہ ہے۔)
٥٣٠۔ '' السَّبْعَة السّیارة ''  ثَبَتُ الشّیخ العلّامة حکیم الأمّة مولانامحمّد أشرف علیّ بن عبد الحق التّھانوی الحنفی ، المولود بِتھانہ بھون فی الخامس من ربیع الثّانی سنة ١٢٨٠ھ ، المتوفّٰی بھا فی
Flag Counter