Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

14 - 18
بعض ان ایام میں گٹکا ،دھنیا، مصالحہ تقسیم کرتے ہیں۔
بعضے ان ایام میں شادی کرنے کو برا سمجھتے ہیں ، بجز دو امرِ مذکور سب واجب الترک ہیں۔
بعض اس بچے کو جو محرم میں پیدا ہواُسے منحوس سمجھتے ہیں۔ یہ بھی غلط ہے۔(سال بھر کے مسنون اعمال)
ماتم ،نوحہ وغیرہ کو دیکھ کر ایک سرحدی کا مقولہ
ایک سرحدی کابلی محرم کے زمانے میں ہندوستان آیا تو اس نے تعزیہ و عَلَم وغیرہ نکلتے ہوئے دیکھے اور اس کے پیچھے لوگوں کو ماتم و نوحہ کرتے ہوئے دیکھا ، پوچھا یہ کیا قصہ ہے؟ لوگوں نے کہا کہ تم کو معلوم نہیں کہ امام حسین رضی اﷲعنہ اس مہینے میں شہید ہوئے ہیں۔ سرحدی نے کہا کہ وہ تو تیرہ سو برس پہلے شہید ہوچکے ہیں کیا ہندوستان میں اب خبر آئی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان کے لوگ بہت ہی غافل ہیں کہ تیرہ سو برس کے واقعہ پر آج غم کرنے بیٹھے ہیں (حاشیہ وعظ حقیقت الصبر ج۹ ص۱۰۱)
محرم کے شربت میں بھی عوام کے عمل کا مبنٰی (بنیاد)یہی ہے خیال ہے کہ شہداء کربلا پیاسے شہید ہوئے تھے اس لئے شربت پہنچانا چاہئے کہ پیاس بجھے، سو اول تو یہی سمجھنا غلط ہے کہ ان کویہ شربت پہنچتا ہے ،شربت ہرگز نہیں پہنچتا ،دوسرے یہ عمل عقیدت کے بھی تو خلاف ہے ،کیا آپ کا یہ اعتقاد 
Flag Counter