Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

4 - 18
بروئے قانون قیامت کے دن پوچھ ہوگی۔ اور قیامت میں انہی کے ساتھ حشر ہوگا۔
محرم میں مجلس کرنا اور مجلس میں شرکت کرنا
اس لئے نہ خود مجلس کرنا جائز ہے نہ کسی کی مجلس میں جانا جائز ہے۔ بعض لوگ یہ کرتے ہیں کہ ان ایام میں امام حسین رضی اﷲعنہ کی شہادت کا قصہ کوئی کتاب لے کر پڑھتے ہیں اور دوسروں کو سناتے ہیں۔ یہ فعل بھی تخصیصاً (بطورِ خاص) ان ایام میں کرنا جائز نہیں۔ اس لئے کہ شریعت میں غور و تدبر کرنے سے شریعت کا مقصود واقعات مصیبت میں ازالہ  غم اور رفع غم(غم دور کرنا) معلوم ہوتا ہے اور یہ قصہ پڑھ کر اور سُن کر سُنا کر غم کا تازہ کرنا مقصود ہے تو یہ اچھا خاصا شریعت کا مقابلہ ہے۔ اسی قسم کی باتوں کو جس کی شریعت میں کچھ اصل نہ ہو بدعت کہتے ہیں۔شیخ سعدی فرماتے ہیں     ؎
ولیکن میفزائے بر مصطفی
حضور ﷺ کی بات پر کچھ مت بڑھا۔
اختراع فی الدین
تو ان ایا م میں شہادت نامہ کا پڑھنا بھی ایک فضول رسم ہے۔ غرض ان ایام میں ان دونوں کی تخصیص سے ایصال ثواب میں کوئی زیادتی اجر نہیں ہے بلکہ اس خیال کے ہوتے ہوئے اس کے بدعت ہونے میں کلام ہی نہیں ۔ 
Flag Counter