Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

8 - 18
یوم عاشور کی فضیلت پر چند احادیث
رمضان کے بعد افضل ترین روزہ
حدیثِ اوّل:۔ ارشاد فرمایا رسول اﷲﷺ نے سب روزوں سے افضل رمضان کے بعد اﷲتعالیٰ کا مہینہ محرم ہے (یعنی اس کی دسویں تاریخ کو روزہ رکھنا رمضان کے سوا اور سب مہینوں کے روزہ سے زیادہ ثواب رکھتا ہے)(مسلم)
سال بھر کے گناہوں کا کفارہ
حدیثِ دوم:۔ ارشاد فرمایا رسول اﷲﷺ نے کہ میں اُمید رکھتا ہوں اﷲتعالیٰ سے کہ عاشورہ کا روزہ کفارہ ہوجاتا ہے اس سال کا (یعنی اس سال کے چھوٹے گناہوں کا) جو اس سے پیشتر (گزر چکا) ہے (مسلم)
یوم عاشور کے روزہ کے ساتھ ایک اور دن کا روزہ مسنون ہے
حدیثِ سوم: اور ارشاد فرمایا رسول اﷲﷺ نے روزہ رکھو تم عاشوراء کا اور مخالفت کرو اس میں یہود کی اور (وہ اس طرح کہ) روزہ اس سے ایک دن پہلے کا یا بعد کا رکھ لینا چاہئے (عین جمع الفوائد عن احمد والبزار بلین والیہ ذہب 
Flag Counter