ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور کوئی صاحب خلاصہ نکال کر مجھ پر یہ الزام نہ لگاویں کہ مَیں ایصال ثواب کو روکتا ہوں ہرگز نہیں۔ البتہ اتنا ضرور کہتا ہوں کہ عاشورہ کی تخصیص کر کے ایصال ثواب کرنا اور یہ خیال کرنا کہ آج زیادہ ثواب ملے گا ضرور بے اصل اور اختراع فی الدین ہے۔ الغرض اس دن میں کوئی ایسا عمل جس پر اجر ملے بجز روزہ کے ثابت نہیں ہوا۔ زیادت فی الدین البتہ صرف دنیاوی برکت کے بارہ میں ایک اور عمل حضور ﷺ سے اور وہ بھی بروایت ضعیف ثابت منقول ہے جس کا ضعف منجبر بھی ہوسکتا ہے، حدیث میں ہے: من وسع علی عیالہ واہلہ یوم عاشوراء وسع ﷲعلیہ سائر سنتہ کہ جس نے عاشوراء کے دن اپنے اہل وعیال پر فراخی کی تو حق تعالیٰ تمام سال فراخی رکھیں گے۔ تو صرف دنیاوی برکت کے واسطے یہ عمل حضور ﷺسے ایک درجہ میں ثابت ہوا اور اگر اس سے ایصال ثواب کی کوئی اصل نکالے تو وہ بھی نہیں بنتی کیونکہ حضورﷺ نے صرف اہل و عیال پر وسعت کرنے کو فرمایا ہے لینے دینے کو نہیں فرمایا۔ تو اس دن میں تخصیصاً کچھ دینا زیادت فی الدین
ﻧﻤﺒﺮ | ﻣﻀﻤﻮﻥ | ﺻﻔﺤﮧ | ﻭاﻟﺪ |
---|---|---|---|
1 | فہرست | 1 | 0 |
2 | محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت | 1 | 1 |
3 | محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت | 1 | 1 |
4 | ایک بزرگ کا واقعہ | 3 | 1 |
5 | کسی کی جماعت میں اضافہ کرنے کا حکم | 3 | 1 |
6 | حضور ﷺ کی بات پر کچھ مت بڑھا | 4 | 1 |
7 | زیادت فی الدین | 5 | 1 |
8 | یوم عاشوراء کی فضیلت | 7 | 1 |
9 | یوم عاشور شہادتِ حسین رضی اﷲعنہ کے لیے انتخابِ الٰہی | 7 | 1 |
10 | یوم عاشور کی فضیلت پر چند احادیث | 8 | 1 |
11 | رمضان کے بعد افضل ترین روزہ | 8 | 1 |
12 | سال بھر کے گناہوں کا کفارہ | 8 | 1 |
13 | یوم عاشور کے روزہ کے ساتھ ایک اور دن کا روزہ مسنون ہے | 8 | 1 |
14 | رمضان سے پہلے عاشوراء کا روزہ فرض تھا | 9 | 1 |
15 | یوم عاشور پر اپنے گھر والوں پر فراخی کی فضیلت | 9 | 1 |
16 | یوم عاشور پر کی جانے والی خرافات | 9 | 1 |
17 | یوم عاشور کا روزہ بطور شکر ہے | 10 | 1 |
18 | مضامین مخصوصہ بالشہورمحرم الحرام | 11 | 1 |
19 | محرم میں شہادت نامہ پڑھنا غلط ہے | 16 | 1 |
20 | ہر سال غم منانا جائز نہیں | 17 | 1 |
21 | محرم ميں شادى بىاہ کو ممنوع سمجھنا | 18 | 1 |