Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

9 - 18
فقہاؤ نا کرہوا انفراد عاشوراء بالصوم)
رمضان سے پہلے عاشوراء کا روزہ فرض تھا
حدیث چہارم:۔ اور حدیث شریف میں ہے کہ عاشوراء کا روزہ رمضان (کے روزے فرض ہونے ) سے پیشتر (بطور فرضیت) رکھا جاتا تھا۔ پس جب رمضان (کے روزوں کاحکم) نازل ہوا تو جس نے چاہا (عاشورہ کا روزہ)رکھا (اور جس ے چاہا نہ رکھا (عین جمع الفوائد عن الستۃ الا النسائی)
یوم عاشور پر اپنے گھر والوں پر فراخی کی فضیلت
اور ارشاد فرمایا رسول اﷲﷺ نے کہ جس شخص نے فراخی کی اپنے اہل وعیال پر خرچ میں عاشورہ کے دن فراخی کرے گا اﷲتعالیٰ اس پر (رزق میں) تمام سال (رزین وبیہقی وفی المرقاۃ قال العراقی لہ طرق بعضہا صحیح و بعضہا علی شرط مسلم) پس یہ دونوں باتیں تو کرنے کی ہیں ایک روزہ رکھنا کہ وُہ مستحب ہے دوسرے مصارف عیال میں کچھ فراخی کرنا (اپنی حیثیت کے موافق) اور یہ مُباح ہے۔
یوم عاشور پر کی جانے والی خرافات
لوگ اس دن میلہ لگاتے ہیں اور حضرات اہل بیت رضوان اﷲعلیہم اجمعین کے مصائب کا ذکر کرتے ہیں اور ان کا ماتم کرتے ہیں اور مرثیہ پڑھتے 
Flag Counter