Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

3 - 18
کی اور خاص غرضیں بھی ہوتی ہیں۔ مگر سب صاحب خوب سن لیں حدیث میں صاف موجود ہے:
من کثر سواد قوم فھو منہم
کہ جس نے کسی قوم کی جماعت کو زیادہ کیا (خواہ عقیدۃً اسے بُرا سمجھتا ہو) قیامت کے دن وہ انہی کے ساتھ ہوگا
ایک بزرگ کا واقعہ
اس پر مجھے ایک بزرگ کی حکایت یاد آئی کہ ہولی(ہندؤوں کا ایک تہوار ہے) کا زمانہ تھا سب جانوروں پر رنگ لگا ہوا تھا۔ وہ بزرگ جارہے تھے دیکھا ایک گدھا بیٹھا ہے اور اس پر رنگ نہیں ہے اور بچارے گدھے پر کون رنگ لگاتا۔ یہ دیکھ کر ان بزرگ نے مزاحاً فرمایا کہ تو ہی خالی ہے تجھے کسی نے نہیں رنگا ،یہ کہہ کر پان کھا رہے تھے پیک اس پر تھوک دی کہ لا تجھے میں رنگ دوں۔ بعد مرنے کے عذاب میں گرفتار ہوئے اور اس کی پوچھ ہوئی کہ تم ہولی کھیلے تھے۔
کسی کی جماعت میں اضافہ کرنے کا حکم
تو کسی جماعت کی تکثیر کرنا اور اس کی زیادتی کرنا سرسری بات نہیں ہے اور پکڑ سے خالی نہیں۔غرض تکثیر جماعت خواہ استہزائً (از راہ مذاق) ہو یا بطور تماشہ یا دلجوئی وغیرہ کے ہو غرض کسی صورت سے ہو ،ہر صورت میں 
Flag Counter