Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

10 - 18
ہیں اور روتے اور چلاتے ہیں اور بعض لوگ تو تعزیہ و عَلَم وغیرہ بھی نکالتے ہیں اور اُن کے ساتھ شرک اور کفر کا معاملہ کرتے ہیں۔ یہ سب باتیں واجبُ الترک ہیں ۔ شریعت میں اُس ماتم وغیرہ کی کوئی اصل نہیں ہے بلکہ ان سب اُمور کی سخت ممانعت آئی ہے۔
ف:۔ بعض لوگ اس روز مسجد وغیرہ میں جمع ہو کر ذکرِ شہادت وغیرہ سُناتے ہیں ۔ اِس میں ثقہ لوگ بھی غلطی سے شریک ہوجاتے ہیں اور بعض اہل علم بھی اس کو جائز سمجھنے کی عظیم غلطی میں مُبتلا ہیں ۔ درحقیقت یہ بھی ماتم ہے گو مہذّب طریقہ سے ہے، سینہ وغیرہ وحشی لوگوں کی طرح سے نہیں کوٹتے لیکن حقیقت ماتم کی یہاں بھی موجود ہے واﷲ اعلم بالصواب۔
یوم عاشور کا روزہ بطور شکر ہے
جب آنحضرت ﷺ مدینہ میں تشریف لائے تو یہود کو عاشورہ کا روزہ رکھتے ہوئے پایا اس پر آپﷺ نے اُن سے فرمایا یہ کیا دن ہے جس میں تم روزہ رکھتے ہو انہوں نے کہا یہ بڑا دن ہے اس میں اﷲتعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کی قوم کو نجات عطا فرمائی اور فرعون اور اس کی قوم غرق ہوئی۔ پس موسیٰ علیہ السلام نے اُس کا روزہ بطور شکر کے رکھا تو ہم بھی اس کا روزہ رکھتے ہیں۔ پس ارشاد فرمایا رسول اﷲﷺ نے تو ہم تم سے زیادہ حق دار اور قریب ہیں موسیٰ علیہ السلام کے پھر حضور ﷺ نے اُس کا روزہ رکھا 
Flag Counter