Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

15 - 18
ہے کہ وہ حضرات ابھی تک پیاسے ہی ہیں۔ کیا ان کو جنت سے اب تک شربت بھی نہیں ملا، اور اب تک پیاسے ہیں، یہ اعتقاد آپ ہی کو مبارک ہو ، ہماراتو یہ اعتقاد ہے کہ ان کو شہادت کے وقت ہی ان شاء اللہ شرابِ طہور کا وہ جام مل چکا ہے جس سے پہلی بھی پیاس جاتی رہی اور آئندہ کی بھی جاتی رہی، اور اس اعتقادِ فاسد کا ایک مفسدہ یہ ہے کہ بعض دفعہ محرم کا مہینہ سردیوں میں آتا ہے تو اس وقت بھی شربت ہی پلایا جاتا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بہت لوگ بیمار پڑجاتے ہیں ،کسی کو نمونیہ ہوجاتا ہے، خدا بچائے ایسی پابندیٔ رسم سے، اور غور کر کے دیکھا جاتا ہے کہ رسوم کی پابندی ہمیشہ بے سوچے سمجھتے ہی ہوتی ہے (وعظ دار المسعود ص۹، خطبات حکیم الامت ج۱)
فان قال قائل لیس مبنا ھذا العمل اعتقاد وصول ھذا المشروب بعینہ بل مبناہ ما قالہ بعض الصوفیۃ ان لکل عمل صورۃ مثالیۃ فی عالم الآخرۃ تناسب العمل وفسروا بذلک قولہ تعالیٰ کلما رزقوا منہا من ثمرۃ رزقا قالوا ھذا الذی رزقنا من قبل و اتوا بہ متشابہا  ای اوتوا جزاء العمل متشابہا للعمل واذا کان کذلک فالتصدق بالمشروب وان لم یستلزم وصول ھذا بعینہ ولکنہ یستلزم وصول شیء من نعماء الجنۃ مناسبا لہذا المشروب ومتشابہا لہ وھذا لا قدح فیہ ولایردہ شیء من النصوص نعم لما کان اعتقاد العوام فی ھذہ المسئلۃ فاسدا یلزمنا منعہم من امثال ہذہ 
Flag Counter